9 جولائی 2026 - 19:17
امامِ شہیدِ امت کے قاتلوں سے قصاص ضرور لیں گے، فلائٹ میجر جنرل عبداللہی

مرکزی خاتم الانبیاء(ع) ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے ایک پیغام میں لکھا: ایران کی بہادر قوم اور مسلح افواج میں  اس کے دلیر فرزند، خداوند متعال پر توکل اور اس کی مدد اور مسلمانوں اور حریت پسند اقوام کی ہم آہنگی سے، ایک انقلابی اقدام کے ذریعے، دشمن کی آنکھوں سے سکون کی نیند چھین لیں گے اور ان دہشت گردانہ جرائم میں ملوث مجرموں سے جلدی یا بدیر قصاص لیں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مرکزی خاتم الانبیاء(ع) ہیڈکوارٹر کے کمانڈر فلائٹ میجر جنرل ڈآکٹر علی عبداللہی نے ایک پیغام میں لکھا: امامِ شہیدِ امت کی تشییع اور وداع کی رسم، بنی نوع انسان کی یادداشت میں عظمت، بصیرت، ایمان، جہاد اور مقاومت کی علامت اور مظہر کے طور پر زندہ جاوید رہے گی۔

پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

"وَأَلَّفَ بَينَ قُلُوبِهِم لَو أَنفَقتَ مَا فِي ٱلأَرضِ جَمِيعا مَّا أَلَّفتَ بَينَ قُلُوبِهِم وَلَكِنَّ ٱللَّهَ أَلَّفَ بَينَهُم إِنَّهُۥ عَزِيزٌ حَكِيمٌ"

اور اللہ نے ان کے دلوں میں الفت پیدا کی ہے، اگر آپ روئے زمین کی ساری دولت خرچ کرتے تو بھی ان کے دلوں میں الفت پیدا نہیں کر سکتے تھے لیکن اللہ نے ان (کے دلوں) کو جوڑ دیا، یقیناً اللہ بڑا غالب آنے والا، بہت حکمت والا ہے۔"

(سورہ انفال، آیت 63)

دنیا کے مسلمانوں اور احرار عالم کے پیشوا، حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای (قَدَّسَ اللہُ نَفسَہُ الزَّکِیَّۃ) کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے، حضرت بقیت اللہ الاعظم (روحی و ارواحنا فداہ)، انقلاب کے دانشور رہنما، حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (مد ظلہ العالی) اور اسلامی امت کے حضور؛ گذشتہ دنوں میں، دنیا نے تاریخ میں ایک نادر اور پائیدار حماسے کی تخلیق دیکھی۔

امامِ شہیدِ امت کی تشییع اور وداع کی رسم، بنی نوع انسان کی یادداشت میں عظمت، بصیرت، ایمان، جہاد اور مقاومت کی علامت و مظہر کے طور پر زندہ جاوید ہوجائے گی۔

میں، اس عظیم الشان امامِ شہیدِ امت کے بلند مرتبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اپنے اوپر فرض سمجھتا ہوں کہ ایران کی بے مثال، باوقار اور عظیم قوم اور عراق کے بہادر عوام، ذمہ داران اور برادر اور دوست ملک کی مسلح افواج، اسلام کے مجاہدین اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں اور احرار عالم سے،  ـ جنہوں نے انقلاب اسلامی اور محاذ مزاحمت کے شہیدوں کے کمانڈر کے وداع اور رخصتی کے مراسمات میں اپنی بے مثال اور بامعنی شرکت سے ایک عظیم حماسہ تخلیق کیا، ـ اپنی گہری شکرگزاری اور قدردانی کا اظہار کروں۔

اسلامی امت کی بے مثال موجودگی، ایک وداعی تقریب سے بہت آگے، حق طلبی کی بلند آواز اور دنیا کے مستکبرین کے منصوبوں پر بطلان کی لکیر تھی جس نے حق اور باطل کو واضح طور پر ایک دوسرے سے ممتاز کر دیا۔ یہ انسانی تحریک، بیدار اقوام کے عزم اور شہادت کے بلند راستے کے درمیان، گہرے تعلق کا مظہر ہے۔

دنیا اور کفر اور عالمی استکبار کے سربراہان، خاص طور پر جرائم پیشہ امریکہ اور خبیث صہیونی ریاست خبردار رہیں اور اس رنج و غم کو ـ جو قوم کی آنکھوں میں ٹھاٹھیں مارتا دکھائی دے رہا ہے ـ اور اس سے اٹھنے والی آہ کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھیں۔

یہ سوگ اور یہ مقدس غصہ شہید قائد اور دنیا کے مسلمین و احرار کے امام و قائد اور دوسری اور تیسری مسلط کردہ جنگوں کے مظلوم شہداء کے قاتلوں کے خون کا بدلہ لینے کے مشن کے دوران قائم و دائم رہے گا اور انہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچائے گا۔

مسلح افواج میں ملت کے بہادر اور دلیر فرزند، خدائے متعال پر توکل اور اس کی مدد سے، اور مسلمان اور احرار عالم کی ہم آہنگی کے ساتھ، ایک انقلابی اقدام کے ذریعے، دشمن کی آنکھوں سے سکون کی نیند چھین لیں گے اور اور ان دہشت گردانہ جرائم میں ملوث مجرموں سے جلدی یا بدیر قصاص لیں گے۔

"وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ"

اور اللہ اس کی ضرور مدد فرمائے گا جو اس کی مدد کرے گا، اللہ یقیناً بڑا طاقتور اور بڑا غالب آنے والا ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha