بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مرکزی خاتم الانبیاءؐ ہیڈکوارٹر میجر جنرل علی عبداللٰہی نے ایران پر امریکی-صہیونی حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: جس طرح کہ ہم نے اعلان کیا، ہم اسلامی ایران پر امریکہ اور صہیونی ریاست کی بے شرمانہ جارحیت کے جواب میں، پوری مقبوضہ فلسطینی سرزمین اور خطے میں تمام امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کئے گئے ہیں اور یہ کاروائی رکے بغیر ـ دشمن کی حتمی شکست تک ـ جاری رہے گی۔
انھوں نے مزید کہا: اسلامی ایران پر امریکہ اور صہیونی ریاست کی جارحیت کے پیش نظر، مقبوضہ سرزمینوں کے ساتھ ساتھ، پورے خطے میں امریکہ کے فوجی اڈوے، اثاثے اور مفادات ہماری مسلح افواج کے لئے جائز ہدف سمجھے جاتے ہیں۔
مرکزی خاتم الانبیاءؐ ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے نے زور دے کر کہا: ایران کی بہادر اور شجاع قوم کو چین و سکون سے رہنا چاہئے۔ مسلح افواج ملک، قوم اور قومی مفادات کا بہادری سے دفاع کرتی رہیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ