بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || کمانڈر مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے کمانڈر فلائٹ میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا:
جیسا کہ ہم نے پہلے اعلان کیا، اسلامی ایران کے وجود کے تحفظ کے لئے مسلح افواج کا ڈاکٹرائن دفاع سے جارحانہ حملوں میں منتقل ہوگیا ہے اور اور ہم نے اسی ڈاکٹرائن کے تحت میدان جنگ کی حکمت عملیوں کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔
مسلح افواج جرات مند اور جہادی نوجوانوں کی قابلیت سے مستفید ہوکر جدید ترین جنگی وسائل اور ہتھیار تیار کئے ہیں اور تیار کر رہے ہیں، جن سے استفادہ کرکے ہم دشمن کے تمام عزائم اور اندازوں کو مکمل طور پر درہم برہم کریں گے۔
اسلامی ایران کے جرائم پیشہ دشمن ابھی تک ہماری صلاحیتوں کا ایک گوشہ میدان جنگ میں دیکھ پائے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے، اور ہم میدان جنگ میں مزید اچنبھوں کا مظاہرہ کریں گے۔
طاقتور ایران اور مسلح افواج بے مثال، شجاع، صابر، استوار، ثابت قدم اور مقاوم عوام کی پشت پناہی اور میدان میں موجودگی کے بدولت، دشمن کی جارحیت کے آغاز ہی سے اپنی پامردی اور اہلیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کی مکمل پیروی کے تحت اور قومی اتحاد و یکجہتی کے سائے میں، ایران کی شجاع قوم اور قابل فخر مسلح افواج کو اگلے دنوں میں بڑی کامیابیوں کی خوشخبریاں ملنے والی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ