اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق۔ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اجلاس کے موقع پر ملاقات کرتے ہوئے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کی۔
کرغزستان کے علاقے چولپون آتا میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس میں ایران کے خلاف امریکی حملے کی مذمت سے متعلق ایک شق بھی شامل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، جبکہ وہ شریک ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں اور مشاورت بھی کریں گے۔
آپ کا تبصرہ