26 جون 2026 - 22:26
مآخذ: ابنا
مرکزی ہیڈ کواٹر خاتم الانبیاء کا اسرائیلی طیاروں کی پروازوں پر انتباہ

مرکزی ہیڈ کواٹر خاتم الانبیاء نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بعض ہمسایہ ممالک کی فضائی حدود میں اسرائیلی فوجی طیاروں کی ایران کی سمت نقل و حرکت کو ایک خطرناک اقدام اور ایران کی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے مرکزی ہیڈ کواٹر خاتم الانبیاء نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بعض ہمسایہ ممالک کی فضائی حدود میں اسرائیلی فوجی طیاروں کی ایران کی سمت نقل و حرکت کو ایک خطرناک اقدام اور ایران کی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا اسرائیل کو قابو میں رکھنے یا اس کی کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہتا ہے تو ایران اپنے خلاف کسی بھی قسم کے خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔

مرکزی ہیڈ کواٹر خاتم الانبیاء نے مزید کہا کہ ایران ایسے اقدامات کے جواب کو اپنا جائز حق سمجھتا ہے اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا اختیار محفوظ رکھتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha