بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا:
آج صبح 1:30 بجے، چار خلاف ورزی کرنے والے تیل بردار جہازوں نے، جارح اور طفل کُش امریکی فوج کی تحریک اور ہدایت پر، ایرانی حکام سے کوئی رابطہ کئے بغیر، سپاہ بحریہ کے باربار انتباہات کو نظرانداز کرتے ہوئے، آبنائے ہرمز سے غیرقانونی طور پر نکلنے کی کوشش کی چنانچہ وارننگ کے بعد ایک تیل بردار جہاز کو نشانہ بنا کر روک دیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والے باقی جہاز واپس لوٹ گئے۔
اس واقعے کے بعد صبح 2:30 بجے، امریکی ڈرون طیاروں نے قشم میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور اور سیریک میں بھی ایک ٹاور کو دو پروجیکٹائلز سے نشانہ بنایا۔ سپاہ کی ایرواسپیس فورس نے امریکی طفل کُش فوج کی جارحیت کے جواب میں، فوری طور پر کویت میں موجود علی السالم کے نام سے دو امریکی فضائی اڈوں اور بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کی باقی ماندہ اہم تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنایا۔
سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا ہے:
ہم جارح اور طفل کُش دشمن کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر ان شرارتوں کو دہرایا گیا ہوئی تو محدود جواب پر اکتفا نہیں کریں گے۔ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کریں گے، تیل اور گیس کی برآمدات پر مکمل بندش عائد کی جائے گی نتائج کی ذمہ داری تم پر ہی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ