3 جون 2026 - 22:03
جارحوں کی گستاخی پر ایران کی شدید کاروائی / کویت اور بحرین کے امریکی اڈوں پر حملے / امریکی جہاز بھی نشانہ بنا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا: کویت میں جارح امریکیوں کو اڈوں کو درست اور مربوط میزائل حملوں کا نشانہ بنایا اور مقررہ اہداف کو کامیابی کےساتھ منہدم کیا گیا اور جارحوں یے قلعوں سے آگ بھڑک اٹھی۔/ ایرانی مجاہدین نے حملے سے "میزائل نوشت" پیغام میں لکھا: جب تک کہ ایک امریکی دہشت گرد فوجی خطے میں موجود رہے گا میزبان ممالک خود کو ہرگز محفوظ نہ سمجھیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا:

- ہم نے ـ دہشت گرد امریکی افواج کی گستاخی اور ایران کے جزیرہ قشم پر جارحیت کے جواب میں، اللہ کے فضل سے، اور وطن کی حفاظت کے اپنے عہد کی پاسداری کرتے ہوئے کویت میں جارح امریکیوں کو اڈوں کو درست اور مربوط میزائل حملوں کا نشانہ بنایا اور مقررہ اہداف کو کامیابی کےساتھ منہدم کیا گیا یہاں تک کہ جارحوں یے قلعوں سے آگ بھڑک اٹھی۔

- امریکی دشمن نے ایک بار پھر جارحیت کرکے جزیرہ قشم کے جنوب میں ایک مواصلاتی ٹاور کو اپنے پروجیکٹائلز کا نشانہ بنایا، چنانچہ سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس نے اس جارحیت کے جواب میں خطے کے ایک ملک میں ان کے فضائی اور ہیلی کاپٹر اڈے، نیز بحرین میں امریکہ کے پانچویں بحری اڈے کے ہیڈکوارٹر میزائل-ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔ 

- یہ ابتدائی جواب "دو گنا بڑے پیمانے پر" کے طور پر، فیصلہ کن انتباہ ہے امریکی حکومت کے لئے بھی اور ہر اس ملک کے لئے بھی جو اپنی زمین یا فضائی حدود کو ایران کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت دیتا ہے۔

- ہماری بہادر افواج، جارح دشمن کے مفادات اور اڈوں کو راکھ میں تبدیل کرنے میں ہرگز نہیں ہچکچائیں گی۔

سپاہ پاسداران نے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا:
- امریکی فوج نے، کل رات گئے، ایک ایرانی آئل ٹینکر کو آبنائے ہرمز کے قریب نشانہ بنایا اور اس جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا۔ 
- اس جارحیت کے اور آبنائے ہرمز کے قوانین کی خلاف ورزی کے جواب میں، دشمن کا باربردار جہاز "MSC Panaya" ہمارا نشانہ بنا۔ 

نکتہ:
ایرانی مجاہدین نے حملے سے "میزائل نوشت" پیغام میں لکھا: جب تک کہ ایک امریکی دہشت گرد فوجی خطے میں موجود رہے گا میزبان ممالک اپنے ہاں کے امریکی اڈوں کو ہرگز محفوظ نہ سمجھیں چنانچہ بہتر ہے کہ یہ ممالک ان بن بلائے مہمانوں کو جلد از جلد اپنی سرزمینوں سے نکال دیں۔

وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha