ایرو اسپیس فورس
-
وعدہ صادق-4؛
امریکی فوج بڑا حملہ کرنا چاہتی ہے، ایکسیوس/ امریکی بحری جہازوں کا انجام بھی دیکھ لیں گے، سپاہ پاسداران
سینٹ کام دہشت گرد ادارے نے کہا ہے کہ امریکی فوج ایک بڑے مگر مختصر حملے کا منصوبہ رکھتی ہے اور بظاہر اس نے جمعرات کے دن ٹرمپ کو اس حوالے سے بریف کیا ہے لیکن دوسری طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کا جواب دردناک، طویل المدت، اور وسیع پیمانے پر دیا جائے گا۔ / واضح رہے کہ ایران میں یہ عزم پایا جاتا ہے کہ امریکی حملے کی صورت میں اس کے تمام تر بحری جہازوں اور خطے میں اس کے باقیماندہ اثاثوں کو منہدم کیا جائے۔
-
وعدہ صادق-4؛
ایرواسپیس فورس کمانڈرکا پیغام ملت ایران کے نام: اب ہم ہر اس ہدف کو نشانہ بنائیں گے جو آپ کہیں گے + ویڈیو
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کمانڈر نے ایرانی اپنے عوام سے مخاطب ہوکر کہا: ہم عہد کرتے ہیں کہ اب اگر دشمن سے کوئی خطا سرزد ہوجائے اور وہ اس پاک سرزمین پر جارحیت کا ارتکاب کرے تو اب ہم ہر اس ہدف کو نشانہ بنائیں گے جو آپ کہیں گے / انھوں نے کہا: ہمارے جنوبی پڑوسی جان لیں کہ اگر تمہاری زمین، وسائل اور جغرافیہ، دشمن کی خدمت میں، ہماری پاک سرزمین پر حملے کے لئے استعمال کیا جائے تو تمہیں مشرق وسطیٰ میں تیل کی پیدوار سے وداع کرنا پڑے گا۔
-
وعدہ صادق-4؛
ڈھائی سوسالہ ناچیز پس منظر رکھنے والے 6000 سالہ تہذیب کو دھمکیاں نہ دیں، جنرل موسوی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرواسپیس کمانڈر نے ـ ایران کو پتھر کے زمانے میں لوٹا دینے پر مبنی ـ امریکی وزیر جنگ کی حالیہ دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا: ہالی ووڈی وہمیات نے تمہاری سوچ کو اس قدر آلودہ کردیا ہے کہ اپنی 250 سالہ ناچیز تاریخ کے ساتھ، ایک 6000 سالہ تاریخ کو دھمکیاں دے رہے ہو۔
-
وعدہ صادق-4؛
ایرواسپیس کمانڈر کی دشمنوں کو وارننگ: اپنی پناہ گاہیں تیار کرو، جنرل موسوی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرواسپیس کمانڈر نے ایکس نیٹ ورک پر صہیونیوں کو لمبے عرصے تک پناہ گاہوں میں چھپ کر رہنے کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے ان پناہ گاہوں کو طویل مدتی 'رہائش' کے لئے تیار کرنے کا مشوریہ دیا ہے!
-
وعدہ صادق-4؛
تند و تیز حملوں کا آغاز
سپاہ پاسداران کے ایرو اسپیس کمانڈر میجر جنرل سید مجید موسوی نے ایکس نیٹ ورک پر لکھا: [۔۔۔]
-
وعدہ صادق-4؛
سوپر ہیوی میزائل صہیونی ٹھکانوں پر
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا: ہم نے صہیونی دشمن کو 30 سوپر ہیوی میزائلوں کا نشانہ بنایا۔ یہ میزائل ایک اور دو ٹن وزنی وارہیڈز لے کر دشمن کے سر پر برسائے گئے ہیں اور ان کے ایرو اسپیس کے نگرانی کے نظامات کو منہدم کیا گیا۔
-
ہم کبھی کمزور نہیں ہوتے، بریگیڈیئر جنرل شکارچی
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے کہا: ہم کبھی کمزور نہیں ہوں گے، بلکہ ہر شہید کے عروج کے ساتھ، اسلامی جمہوریہ ایران مزید طاقتور اور مستحکم ہوتا جاتا ہے۔