بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مشہور امریکی صحافی اور اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے چیف ایڈیٹر "جیرارڈ بیکر (Gerard Baker)" نے لکھا: "ایران کے ساتھ کوئی بھی ممکنہ معاہدہ تسلیم ہونے (اور ہتھیار ڈالنے) کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اگر ٹرمپ جوہری معاہدہ کر بیٹھے، تو گویا اس نے اوباما ہی کے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے ہیں جس پر وہ 11 برسوں سے تنقید کرتا رہا تھا۔ ایسا سمجھوتہ میز پر ہے جو ٹرمپ کے لئے مکمل تذلیل و تحقیر ہے۔ لیکن وہ ساکھ بچانے کے لئے اسی سمجھوتے کو فتح کے طور پر پیش کرنے پر مجبور ہے۔
"دی اٹلانٹک" نے بھی لکھا: "ٹرمپ ایران کو جھکانے میں اپنی بے بسی کی وجہ سے، مایوس ہو گیا ہے اور ان تجزیہ کاروں سے غضبناک ہے جو کہتے ہیں کہ یہ تعطل اس کی کمزوری کی علامت ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ