3 جون 2026 - 23:51
مقاومت نے صہیونی ریاست کے ساتھ جنگ بندی پر شرط عائد کر لی / ایران کا شکریہ

کسی بھی قسم کی جنگ بندی مکمل ـ اور پورے لبنان سے دشمن کی پسپائی کی تمہید ـ ہونی چاہئے۔ یہ حزب اللہ اور پارلیمان کی قیادت کا مشترکہ موقف ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ [صہیونیوں  کے آقا یا پھر غلام] امریکیوں نے لبنانی  مقاومت اور طفل کُش ریاست کے درمیان جنگ بندی کے لئے ایک تجویز دی؛ وہ یوں کہ:

حزب اللہ اپنے حملے بند کرے، اور دوسری طرف سے اسرائیل بھی ضاحیہ اور بیروت پر حملے سے پرہیز کرے؛

اس تجویز میں جنوبی لبنان میں صہیونی جارحیتوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے چنانچہ حزب اللہ نے بڑے شیطان کی اس تجویز کو ناقابل قبول قرار دے کر مسترد کر دیا

حزب اللہ لبنان اور لبنانی عوام "وسیع البنیاد" جنگ بندی پر زور دے رہے ہیں، اور مکمل جنگ بندی کے خواہاں ہیں جو پورے لبنان سے دشمن کی پسپائی کی تمہید ہو۔

یہ حزب اللہ اور پارلیمان کی قیادت کا مشترکہ موقف ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

نیز لبنانی پارلیمان کے سربراہ جناب "نبیہ بری" نے ایرانی پارلیمان کے سربراہ جناب "محمد باقر قالیباف" سے رابطہ کرکے، صہیونی ریاست کے جرائم روکنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: "لبنان اس حساس مرحلے میں ایران کے مثبت موقف کو کبھی بھی نہیں بھولے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

مقاومت نے صہیونی ریاست کے ساتھ جنگ بندی پر شرط عائد کر لی / ایران کا شکریہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha