بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسرائیل کی میزائل دفاعی ادارے کے ڈائریکٹر "موشے پاٹل (Moshe Patel)" نے کل منگل (30 جون 2026ع) کو اسرائیل کو حالیہ جنگ کے دوران "ایران کی طرف سے بے مثال اور مسلسل بمباری" کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاٹل نے اسی بنیاد پر اشارہ کیا ہے کہ اسرائیل کی وزارت جنگ حالیہ جنگ کے تجربے کی بنیاد پر آئرن ڈوم سسٹم کی خامیاں دور کرنے کے لئے "جامع تجربات" کر رہی ہے۔
گذشتہ مہینوں کے دوران اسرائیلی اور بین الاقوامی میڈیا نے بارہا ـ ایران کے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے میں ـ اسرائیلی فضائی دفاعی نظاموں، خاص طور پر آئرن ڈوم کی ناکامی کو تسلیم کیا ہے۔
اسرائیلی اہلکاروں کا سب سے نمایاں اعتراف 22 مارچ 2026ع کو، غاصب ریاست کے سب سے محفوظ علاقوں میں شامل 'ڈیمونا جوہری تنصیبات' کے قریب، ایرانی میزائلوں کے کامیاب حملے کے بعد سامنے آیا جب ان کو اعتراف کرنا پڑا کہ اسرائیل کی دفاعی تہیں ان حملوں کو پسپا کرنے میں ناکام رہیں۔
(اوپر دی گئی ویڈیو 21 مارچ 2026 کو ڈیمونا جوہری سائٹ کے قریب ایران کے میزائل حملے کا لمحہ دکھا رہی ہے)
اسرائیلی اخبار جیروزلم پوسٹ نے آج ہی ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ حالیہ جنگ نے ثابت کیا کہ اسرائیلی دفاعی نظام بیلسٹک میزائلوں کی بارش کی شکل میں ہونے والے ایرانی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار نہیں تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ