نبیہ بری
-
نبیہ بری: جنوبی لبنان کی صورتحال خطرناک، فریم ورک معاہدہ ختم ہو چکا
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی مسلسل کارروائیوں، قبضے اور تباہی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال خطرناک ہے اور فریم ورک معاہدہ عملاً ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنوبی لبنان پر قبضہ کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔
-
جنوبی لبنان میں بین الاقوامی فورسز کا کوئی متبادل موجود نہیں:نبیہ بری
لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج (یونیفل) کی موجودگی کا کوئی مناسب متبادل نہیں ہے۔
-
نبیہ بری: میلادِ رسول (ص) کو دینی و اخلاقی اقدار پر عمل کا ذریعہ بنانا چاہیے
لبنان کے اسپیکر نبیہ بری نے میلادِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر کہا ہے کہ مذہبی و روحانی مناسبتیں صرف یاد منانے تک محدود نہیں ہونی چاہئیں بلکہ انہیں روزمرہ زندگی میں دینی، اخلاقی اور انسانی اقدار پر عمل کرنے کا ذریعہ بنانا چاہیے۔
-
نبیہ بری: یونیفل کا مشن ختم کرنا جنوبی لبنان کے خلاف سب سے بڑا جرم ہے
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل کا مشن ختم کرنے کو خطے کے خلاف سب سے بڑی غلطی اور جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مطلب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کو عملاً نظرانداز کرنا ہے۔
-
نبیہ بری: اسرائیل کسی بھی معاہدے کو اہمیت نہیں دیتا، جنوبی لبنان میں جرائم کا مقابلہ قومی اتحاد سے کیا جائے
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کی حالیہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصار اور دیرالزہرانی میں ہونے والے دو قتل عام سے ثابت ہوگیا ہے کہ اسرائیلی سیاسی اور فوجی حکام لبنان اور خطے میں جنگ و کشیدگی کے خاتمے کے لیے کیے گئے کسی بھی معاہدے، قانون یا کوشش کو اہمیت نہیں دیتے۔
-
نبیہ بری: اسرائیل کو لبنان پر حملے اور جارحیت روکنے پر مجبور کیا جائے
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو لبنان کے خلاف جنگ اور مسلسل جارحانہ کارروائیاں روکنے پر مجبور کیا جائے۔
-
لبنان کو ایران، سعودی عرب اور امریکہ کی سہ فریقی ضمانت درکار ہے
لبنان کے پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں لبنان کو استحکام برقرار رکھنے کے لیے ایران، سعودی عرب اور امریکہ پر مشتمل سہ فریقی ضمانت کی ضرورت ہے، تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
-
نبیہ بری: اسرائیل کا انخلا محض دعویٰ، لبنان میں تباہی بدستور جاری
لبنان کے پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کا حقیقی انخلا اب تک عمل میں نہیں آیا، جبکہ لبنانی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور جارحانہ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
-
نبیہ بری: حزب اللہ کے معاملے میں شام کا کوئی کردار نہیں
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے معاملے میں شام کا کوئی دخل نہیں، جبکہ اس موضوع پر گزشتہ ہفتے شامی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں تمام امور واضح طور پر زیر بحث آ چکے ہیں۔
-
لبنانی فوج کے کمانڈر پر کسی بھی حملے کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: نبیہ بری
لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے اندرونی حالات کو خراب کرنے اور فوج یا اس کے کمانڈر کے خلاف کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے اقدامات کا سخت ردعمل سامنے آئے گا۔
-
نبیہ بری کے معاون کا سخت انتباہ: داخلی انتشار بھڑکا تو کوئی محفوظ نہیں رہے گا
لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے سیاسی معاون علی حسن خلیل نے حالیہ سیاسی بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر لبنان داخلی انتشار اور فرقہ وارانہ کشیدگی کی طرف دھکیلا گیا تو تو اس کے تباہ کن نتائج پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔
-
ایران اور لبنان یک جان و دو قالب
ہم لبنان میں جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہیں، قالیباف
صدر مجلس شورائے اسلامی نے کہا: لبنان میں جنگ کا خاتمہ، ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت نامے کا پہلا شق ہے اور ہم لبنان میں جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہیں۔
-
لبنان کے اسپیکر نبیہ بری کی وارننگ: نام نہاد معاہدے کے بعد ملک فتنہ کے خطرے میں ہے
لبنان کے اسپیکر نبیہ بری نے حالیہ پیش رفت اور “نام نہاد معاہدے” پر ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک میں داخلی فتنہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
-
اسرائیل ان ٹربل؛
مقاومت نے صہیونی ریاست کے ساتھ جنگ بندی پر شرط عائد کر لی / ایران کا شکریہ
کسی بھی قسم کی جنگ بندی مکمل ـ اور پورے لبنان سے دشمن کی پسپائی کی تمہید ـ ہونی چاہئے۔ یہ حزب اللہ اور پارلیمان کی قیادت کا مشترکہ موقف ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
-
لبنانی مقاومت؛
ہم زرد لکیر یا کسی دوسری لکیر کو تسلیم نہیں کرتے، اسپیکر لبنانی پارلیمان
لبنانی پارلیمان کے سربراہ "نبیہ بری" نے جنوبی لبنان میں بفر لائن قیام کی صہیونی تجویز پر کہا: "ہم جنوبی لبنان میں زرد لکیر یا کسی دوسری لکیر کو تسلیم نہیں کرتے اور اگر قابضین رہنے پر اصرار کریں گے، تو ان کا مقابلہ کیا جائے گا۔
-
مزاحمت امریکہ کے سامنے ایک مضبوط دیوار
لبنان کے ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے امریکی سفیر کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی حمایت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔
-
اسرائیلی حملوں کے دوران مذاکرات قابل قبول نہیں:نبیہ برای
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لبنان پر جاری عسکری حملوں کے دوران اس کے ساتھ مذاکرات ناقابل قبول ہیں اور خبردار کیا کہ اگر یہ تجاوزات جاری رہیں تو جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔