بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ صہیونی براڈکاسٹر ایرانی نژاد یہودی "مناشے امیر" نے اس بارے میں کہا:
- بہت باعث افسوس ہے کہ ٹرمپ جھوٹے دعوے کرکے خود کو اس جنگ کا فاتح قرار دے رہا ہے۔
- ٹرمپ سے اسرائیلیوں کی ناراضگی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ
- ٹرمپ نے ایسے مسائل کے بارے میں فیصلے کئے ہیں جن کا براہ راست تعلق اسرائیل کے وجود اور سلامتی سے ہے، لیکن
- ٹرمپ ہم سے کہتا ہے کہ ایک طرف بیٹھ جاؤ اور کچھ بھی نہ بولو تاکہ ہم ایران کے ساتھ اپنا سودا کر لیں۔
- یہ اسرائیلیوں کی مایوسی کا باعث ہے۔"
نکتہ:
ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخطوں کے بعد ذرائع کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے پیغام جاری کیا تو صہیونی ریاست کے متعصب یہودی اور امریکہ میں صہیونیوں کے حامی صہیونی عیسائی ـ جو اس مفاہمت کے حوالے سے ٹرمپ پر لعنت ملامت کرتے تھے ـ کافی ٹھنڈے پڑ گئے ہیں کیوںکہ رہبر انقلاب نے اس پیغام میں واضح کردیا تھا کہ اگر ان کی اپنی رائے اس مفاہمت سے بڑھ کر تھی اور وہ اس کے مندرجات پر عملدرآمد کے منتظر ہیں اور یہ کہ امریکہ کے ساتھ اگلے مذاکرات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایران امریکیوں کو رعایت دے گا۔ چنانجہ صہیونی اسی مفاہمت پر راضی ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہيں کیونکہ انہیں معلوم ہؤا ہے کہ اگر یہ مفاہمت نامہ ختم ہؤا تو اگلا مفاہمت نامہ بالکل مختلف ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ