13 مئی 2026 - 12:45
حصۂ دوئم | ایران کی تاریخی فتح 'ما بعد امریکہ عالمی ترتیب' کی بنیاد بن گئی

مابعد امریکہ عالمی ترتیب (Post American World Order) کا آغاز کافی عرصہ پہلے شروع ہو چکا تھا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کا امریکی خبط اس دور کو قریب تر لانے میں مؤثر ثابت ہؤا۔ ٹرمپ نے امریکہ کی عظمت بحال کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اسے عظیم تر بناتے بناتے ایپسٹین کالونی میں بچہ خوری کی ویڈیو کی وجہ سے بچہ کُش صہیونی وزیراعظم کے ہاتھوں بلیک میل ہؤا اور امریکہ کو باعظمت بنانے کے بجائے اسے خوار و ذلیل کر بیٹھا، کیونکہ ایران کوئی تر نوالہ نہیں تھا جس نے اسے اور امریکہ اور امریکی عالمی ترتیب کو نیست و نابود کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

 * فاکس نیوز کا اعلان:

"ایران نے کسی بھی بات چیت کے لئے اپنی شرائط انتہا پر رکھی ہیں:

- ہمیں ہرجانہ [تاوان جنگ] دے دو،

- پابندیاں ہٹاؤ،

 -آبنائے ہمارا ہے،

- خطے سے دم دبا کر بھاگ جاؤ،

- پورے محاذ مزاحمت کو اپنے حال پر چھوڑ دو۔

اس کا کیا مطلب ہے؟

مطلب یہ ہے کہ "باضابطہ طور پر مان لو کہ ایران سپر پاور ہیں، تم ذلیل ہو چکے ہو، تم شکست کھا چکے ہو اور بس۔"

یہ ہمارے تمام ذمہ داران نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے چلّا چلّا کر کہہ دیا، رہبر نے کہا کہ ہم ایسا نہ کریں تو ہم نے اپنی نعمت کا شکر ادا نہیں کیا، وہ کیا ہے؟ کچھ نہیں، ہم سپر پاور بن گئے، چل بسو، ہم چوٹی پر پہنچ گئے۔ اور بس۔

امریکی عالمی ترتیب کی شکست و ریخت کے عمل میں میں اگر کوئی ایک صحت مند ملک باقی رہتا ہے تو وہ اس [امریکی] ترتیب کا سب سے بڑا دشمن ہے اور وہ ایران ہے۔

متحدہ عرب امارات کی علیحدگی اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے  باہمی تنازع کی وجہ سے اوپک کا خاتمہ، اس ملبے کا ایک چھوٹا سا علاقائی حصہ ہے۔

چین اور روس کی مضبوطی بھی ایران کی طاقت جنم لیتی ہے؛ چین نے امریکہ کے مقابلے میں برتری حاصل کر لی ہے اور روس بھی یوکرین جنگ کو اپنے حق میں ختم کر رہا ہے اور یہ دونوں ایران کی دسترخوان پر بیٹھے ہیں، کیونکہ ایران نے ہی امریکی ترتیب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

تین سال پہلے جب طوفان الاقصیٰ شروع ہؤا تھا، تو امریکہ اور اسرائیل بلند آواز سے یہی چیخ وپکار کر رہے تھے اور ظاہر پرست اور دیر فہم سوچوں کے مالک لوگ قبول نہیں کر رہے تھے، کہ یہ ترتیب گر گئی ہے، لیکن اب سب کچھ بے نقاب ہو چکا ہے اور کچھ بھی قابل انکار نہیں ہے۔

کچھ نکتے:

مابعد امریکہ عالمی ترتیب (Post American World Order) کا آغاز کافی عرصہ پہلے شروع ہو چکا تھا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کا امریکی خبط اس دور کو قریب تر لانے میں مؤثر ثابت ہؤا۔ ٹرمپ نے امریکہ کی عظمت بحال کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اسے عظیم تر بناتے بناتے ایپسٹین کالونی میں بچہ خوری کی ویڈیو کی وجہ سے بچہ کُش صہیونی وزیراعظم کے ہاتھوں بلیک میل ہؤا اور امریکہ کو باعظمت بنانے کے بجائے اسے خوار و ذلیل کر بیٹھا، کیونکہ ایران کوئی تر نوالہ نہیں تھا جس نے اسے اور امریکہ اور امریکی عالمی ترتیب کو نیست و نابود کر دیا۔

گوکہ ٹرمپ نے ان امریکی اخبارات،صحافیوں، یونیورسٹیوں کے پروفیسروں، سابق فوجی افسران اور دانشوروں کو ملک دشمن قرار دیا ہے جوایران کے ساتھ جنگ کے حقائق عیاں کر رہے ہیں اور امریکی شکست کے معترف ہیں؛ اور ان لوگوں پر غصہ اتار رہا ہے جو امریکی شکست کو دنیا میں عام کر رہے ہیں، لیکن کیا اس کے غصے سے حقائق تبدیل ہونگے؟

"ٱسۡتِكۡبَاراً فِي ٱلۡأَرۡضِ وَمَكۡرَ ٱلسَّيِّيِٕۚ وَلَا يَحِيقُ ٱلۡمَكۡرُ ٱلسَّيِّئُ إِلَّا بِأَهۡلِهِۦۚ فَهَلۡ يَنظُرُونَ إِلَّا سُنَّتَ ٱلۡأَوَّلِينَۚ فَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ ٱللَّهِ تَبۡدِيلࣰاً وَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ ٱللَّهِ تَحۡوِيلاً؛

دنیا میں گھمنڈ اور بری طرح کی سازشوں کی صورت میں اور بری قسم کی سازش ضرر نہیں پہنچاتی مگر اپنے کرنے والے کو تو انہیں کیا توقع ہو سکتی ہے سوا پچھلے والوں کو پیش آنے والی سنت (دستور) کے، اس لئے کہ تم ہرگز اللہ کی سنت میں تبدیلی نہیں پاؤ گے اور نہ کبھی اللہ کی سنت میں تغیر پاؤ گے۔" (سورہ فاطر، آیت 43)۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: علی مہدیان

ترتیب و ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha