اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ایران اور پاکستان اپنے اہداف اور امیدوں میں گہری مماثلت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے علاقائی امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششیں اس ملک کی ثقافتی اور تاریخی ورثے سے جڑی ہوئی ہیں۔
صدر ایران نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران انہوں نے پاکستانی قیادت کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ اور تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں آصف علی زرداری، شہباز شریف اور عاصم منیر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ