9 مئی 2026 - 17:54
مآخذ: ابنا
خلیج فارس میں نئی سکیورٹی ساخت تشکیل پا رہی ہے

امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق تجزیہ کار لیری جانسن نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں ایک نئی علاقائی سکیورٹی ساخت ابھرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، جس میں روس اور چین ایران کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق تجزیہ کار لیری جانسن نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں ایک نئی علاقائی سکیورٹی ساخت ابھرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، جس میں روس اور چین ایران کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ماسکو اور بیجنگ ایران کے ساتھ مل کر خلیج فارس کے لیے ایک نئے سکیورٹی فریم ورک پر خاموشی سے کام کر رہے ہیں۔

لیری جانسن کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی، دونوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتوں کے بعد "خلیج فارس کی سکیورٹی معماری" کی اصطلاح استعمال کی، جو اس سمت میں جاری سفارتی رابطوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا،میرا خیال ہے کہ روس اور چین پسِ پردہ خاموشی کے ساتھ اہم پیش رفت کر رہے ہیں۔

جانسن کے مطابق ماضی میں خلیج فارس کا سکیورٹی نظام امریکی فوجی اڈوں، اسلحہ فروخت کرنے اور دفاعی حمایت کے وعدوں کے گرد قائم تھا، تاہم اب خطے کے ممالک ایک متبادل اور زیادہ مستحکم سکیورٹی نظام کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی علاقائی حکمت عملی خلیجی ممالک کو زیادہ محفوظ، متوازن اور پائیدار سکیورٹی کا متبادل فراہم کر سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha