6 مئی 2026 - 00:28
پینٹاگون میں 24 سینئر فوجی کمانڈروں کی برخاستگی کے بعد افراتفری

گارڈین اخبار نے 'پیٹ ہیگستھ'  کے تحت امریکی وزارت جنگ کی صورت حال کو  'اشفتہ حالی اور افراتفری' سے تعبیر کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ گارڈین اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس واپس آنے کے بعد سے، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ، ـ جس نے اپنا مشن امریکی فوجی ثقافت کو تبدیل کرنا بیان کیا تھا ـ 24 جرنیلوں اور سینئر کمانڈروں کو کوئی وجہ بتائے یا ان کی کارکردگی پر سوال اٹھائے بغیر، کی برخاست یا جبری ریٹائر کر دیا ہے۔

ریٹائرڈ میجر جنرل پال ایٹن، ـ جس نے 2003 میں عراق پر حملے کے بعد امریکی افواج کی کمانڈ کی تھی، ـ کا ماننا ہے کہ پیٹ ہیگستھ اس طریقے سے مسلح افواج کو صدر [ٹرمپ] کی ذات سے وفادار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے ان اقدامات کو دوسری جنگ عظیم سے پہلے اسٹالن کی طرف سے ریڈ آرمی کے جرنیلوں کے خونی صفایا سے تشبیہ دی – ایک واقعہ جس نے، بہت سے لوگوں کے خیال میں، 1941 میں نازی جرمنی کے حملے کے خلاف سوویت یونین کی دفاعی صلاحیت کو شدید طور پر کمزور کر دیا تھا۔

ایٹن نے خبردار کیا کہ یہ صورت حال ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کے لئے امریکی فوج کی آپریشنل صلاحیت کو کمزور کر سکتی ہے۔

گارڈین نے اس صورت حال کو 'افراتفری' قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ اس نے پینٹاگون کے اندر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

ہیگستھ کا تازہ ترین شکار، امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج  تھا، جس کو پچھلے مہینے ہیگستھ نے ـ چار افسران کے ناموں کو پروموشن کی فہرست سے ہٹانے کے حکم کی تعمیل سے انکار کرنے کے بہانے ـ برخاست کر دیا۔ اگرچہ بعد میں کہا گیا کہ جارج نے ایران کے خلاف زمینی آپریشن سے انکار کر دیا تھا اور اسے ناممکن قرار دیا تھا۔ وہ آپریشن جو اس کی برطرفی کے بعد جنوبی اصفہان میں کیا گیا اور اس نے امریکہ کے لئے تاریخی شکست اور رسوائی رقم کر دیا جو طبس-2 کے عنوان سے مشہور ہوئی۔

گارڈین کے مطابق، برطرفیوں کی لہر گذشتہ سال فروری میں جنرل سی کیو براؤن کو چیئرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے عہدے سے ہٹانے کے ساتھ شروع ہوئی؛ ایک ایسا کردار جو مسلح افواج اور سول لیڈرشپ کے درمیان مرکزی رابطے کا کام کرتا ہے۔

باخبر ذرائع نے اس برطانوی اخبار کو انٹرویو میں ہیگستھ کو ـ جو عوام میں جارحانہ خیالات کے اظہار اور صحافیوں کے ساتھ جارحانہ موقف کے لیے جانا جاتا ہے، ـ ایک ایسے شخص کے طور پر بیان کیا ہے جو روز بروز پینٹاگون کی وسیع بیوروکریسی میں مزید الگ تھلگ ہوتا گیا ہے اور اس کے چاروں طرف قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کا ایک چھوٹا حلقہ تشکیل پایا ہے۔

فوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ برطرفیاں پروجیکٹ 2025 میں بیان کردہ منصوبوں کے مطابق ہیں؛ یہ پروجیکٹ بنیاد پرست جامع منصوبہ جو قدامت پسند ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے تیار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha