بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر نے سوشل میڈیا پر لکھا: سپاہ پاسداران نے آج سعودی عرب میں واقع الخرج امریکی اڈے کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا، پائلٹوں سمیت دہشت گرد امریکی فضائیہ کے 200 فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
انھوں نے لکھا:
آج ہم نے سعودی عرب کے الخرج اڈے میں امریکی جنگی طیاروں کے پائلٹوں اور فلائٹ عملے کے ایک بیرک کو میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا۔
اب ٹرمپ اور ہیگستھ کے جانی اور مالی نقصانات ـ بشمول تباہ شدہ آواکس طیاروں، ری فیولنگ ٹینکرز اور ایندھن کے ذخائر کی فہرستوں میں ـ فلائٹ عملے کے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی فہرست کا بھی اضافہ ہؤا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ