9 اپریل 2026 - 01:24
ٹرمپ اور اس کے وزیر جنگ کی برطرفی کے لئے کوششیں جاری ہیں

بہت سے کانگریس ارکان ایپسٹینی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برطرفی اور نائب صدر کے اقتدار سنبھالنے کے لئے امریکی آئین کی پچیسویں ترمیم کے نفاذ کی درخواستیں دے چکے ہیں، وزیر جنگ کی امپیچمنٹ بل پر بھی کام شروع ہؤا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || بہت سے کانگریس ارکان ایپسٹینی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برطرفی اور نائب صدر کے اقتدار سنبھالنے کے لئے امریکی آئین کی پچیسویں ترمیم کے نفاذ کی درخواستیں دے چکے ہیں، وزیر جنگ کی امپیچمنٹ بل پر بھی کام شروع ہؤا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن "یاسمن انصاری" نے وزیر جنگ 'پیٹ ہیگستھ' کے خلاف، ایران میں امریکی کاروائیوں کے انتظام کی کیفیت کے سلسلے میں، امپیچمنٹ بل کے مندرجات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انصاری نے ٹرمپ کے مجرم وزیر جنگ کو "حلف کی خلاف ورزی"، "افواج کو خطرے میں ڈالنے" اور "جنگی جرائم کے ارتکاب" کا ملزم ٹہرایا ہے۔

نیز اب تک کانگریس کے کے (ایوان نمائندگان سے 55 اور سینٹ سے دو) ارکان نے ٹرمپ کی برطرفی کے لئے امریکی آئین کی پچیسویں ترمیم فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha