1 اپریل 2026 - 04:55
معرکۂ وعدہ صادق- 4 کی 88ویں لہر+2؛ امارات میں چھپے ہوئے امریکی میرینز کا خفیہ ٹھکانہ تباہ

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے مجاہدین نے وعدہ صادق- 4 کی 88ویں لہر کے دوسرے مرحلے میں امریکی - صہیونی دہشت گردوں پر کاری ضربیں لگائیں۔ اس مرحلے میں متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری فورس کا بیان:

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے مجاہدین نے وعدہ صادق- 4 کی 88ویں لہر کے دوسرے مرحلے میں ہونے والے اس تیزرفتار حملے میں امارت کے ساحل پر امریکی میرینز کی بڑی نفری کو ـ جو فوجی اڈے سے باہر، ایک غیر متعلقہ مقام پر چھپی ہوئی تھی ـ درست نشانے پر لگنے والے تباہ کن ڈرونز کا نشانہ بنایا۔

اسی کاروائی دوران بحرین میں دہشت گرد امریکی فوج کے پانچویں بحری بیڑے کے اڈے کے باہر، اور منامہ ایئرپورٹ کے قریب تعینات ڈرون شکن دفاعی سسٹم 'ہاک' (Hawk) کو تباہ کیا گیا۔

نیز کویت میں امریکی دہشت گردوں کے اڈے 'جابر الاحمد' میں دو ایڈوانسڈ الرٹ ریڈاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

آبنائے ہرمز مسلح افواج کے معظم کمانڈر انچیف کے حکم پر بدستور اس فورس کے کنٹرول میں ہے اور دشمن کی کسی بھی نقل و حرکت کو میزائل ـ ڈرون حملوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ کاروائی بحریہ کے دلیر اور عوامی کمانڈر ریئر ایڈمرل شہید علی رضا تنگسیری اور سپاہ پاسداران کی بحریہ کے دوسرے شہیدوں کو پیش کی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha