بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے وعدہ صادق-4 کی 89ویں لہر کے تسلسل میں "قدیر کروز" میزائل نیز بیلسٹک میزائلوں اور کچھ تباہ کن ڈرون طیاروں کے ذریعے، نمایاں امریکی صہیونی ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے منہدم کر دیا۔
سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا:
بسم الله الرحمن الرحیم
وَمَا رَمَیْتَ إِذْ رَمَیْتَ وَلکِنَّ اللهَ رَمَیٰ
عینی شاہدین کہتے ہیں کہ ـ بدھ کی صبح سے ـ اسرائیل کے قلب اور مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں پر شروع ہونے والی کاروائی میں فائر ہونے والے میزائلوں نے تل ابیب اور واشنگٹن کے اس بیانئے کو سرے سے باطل کر دیا کہ 'انھوں نے ایران کی 90 فیصد فوجی طاقت کا خاتمہ کر دیا ہے!'، یہ حقیقت آج امریکی اور صہیونی مقررین اور تجزیہ کاروں کا موضوع سخن بن گئی ہے، اور آج سب دشمن کے بیانیے کو مسترد کر رہے ہیں۔
سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے وعدہ صادق-4 کی 89ویں لہر کے تسلسل میں اپنی کاروائی کا آغاز کوڈ نیم "یا فاطمۃ الزہراء(س)" کے ساتھ سے کیا اور اسے شہید ریئر ایڈمرل تنگسیری اور شہید بریگیڈیئر جنرل اسحاقی کو پیش کر دیا جبکہ ان دو کمانڈروں کے جنازے کی تقریبات جاری تھیں۔
اس کاروائی میں "قدیر کروز" میزائل نیز بیلسٹک میزائلوں اور کچھ تباہ کن ڈرون طیاروں کے ذریعے، نمایاں امریکی صہیونی ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے منہدم کر دیا گیا۔
بحریہ کا پہلا ہدف خطے میں امریکی دہشت گردوں کے فضائی حملے کے بارے میں پیشگی الرٹ کرنے والے دو ریڈاروں کو نشانہ کر مکمل طور پر تباہ گیا، یہ ریڈار امارات کے پانیوں اور جزیروں کے ایک سمندری چبوترے پر نصب کئے گئے تھے۔
طفل کُش اور ناجائز صہیونی ریاست کے "آکوا-1" نامی بحری جہاز کو خلیج فارس کے درمیانی علاقے میں سپاہ پاسداران کی بحریہ کے ایک میزائل کا نشانہ بنایا گیا جس سے آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔
امریکیوں دہشت گردوں کا ایک غیر فوجی خفیہ ٹھکانہ تباہ
یہ عمارت بحرین میں پانچویں بحری بیڑے کی حدود سے باہر واقع ہوئی تھی اور امریکی فوجی اپنے اڈے سے بھاگ کر اس میں چھپ گئے تھے چنانچہ اس عمارت یا مکان کو بڑی تعداد میں تباہ کن ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا۔ فیلڈ انفارمیشن کے مطابق اس حملے میں بڑی تعداد میں امریکی بحریہ کے سینئر افسران بھی تھے جو ہلاک یا زخمی ہوئے اور انہیں منامہ ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
کویت کے العدیری امریکی اڈے میں شنوک ہیلی کاپٹروں کی تیاری کے مرکز اور متعلقہ سازوسامان کے ایک ہینگر کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے تباہ کیا گیا۔
نیز بدھ کے روز کئی تباہ کن ڈرون طیارے، بحر ہند کے شمال میں تعینات بے بس ابراہام لنکن طیارہ بردار طیارے کی طرف فائر کئے گئے؛ دستیاب دستاویزات اور سیٹلائٹ تصویروں کے مطابق، یہ بیڑا مذکورہ مقام سے بھاگ کر بحر ہند کے مرکز کی طرف پسپائی پر مجبور ہو گیا ہے۔
انٹیلی جنس رپورٹوں کے مطابق، امارات میں ایک امریکی افسروں کی تعیناتی کے مقام پر سپاہ پاسداران کی بحریہ کے حملے میں 37 امریکی فوجی قطعی طور پر ہلاک اور کئی دوسرے زخمی ہوکر قریبی شہر کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
آبنائے ہرمز کی صورت حال یہ ہے کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ ایک طرف سے اور فوجی بحریہ دوسری طرف سے اس آبنائے پر پوری طرح مسلط ہے اور یہ آبنائے امریکی صدر کے مضحکہ خیز ڈراموں کے ذریعے، ایران کے دشمنوں کے لئے کبھی بھی نہیں کھلے گا۔
به استحضار ملت شریف و تاریخ ساز ایران اسلامی هم میرسانیم که وضعیت تنگه هرمز نیز بطور قاطع و مسلط در کنترل نیروی دریایی سپاه قرار دارد و این تنگه با نمایشهای مضحک رئیس جمهور امریکا بر روی دشمنان این ملت باز نخواهد شد.
" وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللهِ العَزِیزِ الحَکِیمِ"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ