30 مئی 2026 - 18:19
ایران میں امریکی ایف 15 لڑاکا طیارے کا شکار؛ چین نےامریکی الزامات کو مسترد کر دیا

گذشتہ مہینے ایک ایف 15 جارح امریکی طیارہ ایران میں  کندھے سے داغا جانے والے میزائل کی زد میں آکر تباہ ہؤا اور امریکیوں نے الزام لگایا کہ یہ میزائل چینی ساختہ تھا لیکن چین نے اس الزام کو مسترد کرد یا۔  ایران نے اعلان کیا تھا کہ یہ طیارہ ایرانی ساختہ فضائی دفاعی نظام کے میزائل کا نشانہ بنا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اطلاعات کے مطابق، چینی حکومت نے آج (بروز ہفتہ 30 مئی 2026ع‍) کو اعلان کیا کہ وہ امریکی الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتی ہے۔

بیجنگ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے: "ہم واشنگٹن کی جانب سے گذشتہ ماہ ایران میں ایک امریکی لڑاکا طیارے کو مار گرانے کے لیے چینی ساختہ کندھے سے چلنے والے فضائی دفاعی نظام کے مبینہ استعمال کے بارے میں لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔"

اس سے قبل، ایران نے اعلان کیا تھا کہ یہ طیارہ اور اس طرح کے دوسرے امریکی طیاروں اور ڈرونز اور میزائلوں کو ایرانی ساختہ فضائی دفاعی نظام سے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا ہے۔

این بی سی نے حال ہی میں تین باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی F-15 لڑاکا طیارہ ـ جسے گذشتہ ماہ جنوبی ایران میں مار گرایا گیا تھا، ـ ممکنہ طور پر چینی ساختہ کندھے سے داغے جانے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا!

واضح رہے کہ فرانس 24 نے پہلے اعلان کیا تھا کہ امریکہ لڑاکا طیارے کو ممکنہ طور پر ایک ایرانی ساختہ کم فاصلے تک مار کرنے والے "میثاق" میزائل سے مار گرایا گیا تھا۔

ایف 15 کو مار گرائے جانے کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ امریکی لڑاکا طیارے کو کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha