31 مارچ 2026 - 05:14
وعدہ صادق- 4 کی 87ویں لہر، دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مراکز کو ڈرونز کے اور اسلحے کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نےاعلان کیا کہ یہ کاروائی مبارک کوڈ نیم "یا ابا عبداللہ الحسین(ع)" سے شروع ہوئی اور دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مراکز، ڈرونز کے اور اسلحے کے گوداموں پر مشتمل ہینگرز، دہشت گرد امریکی ـ صہیونی فوجیوں اور جنگی طیاروں کے پائلٹوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ 

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا:

وعدہ صادق- 4 کی 87ویں لہر، کو ـ جس کا آغاز مبارک کوڈ نیم "یا ابا عبداللہ الحسین(ع)" سے ہؤا ـ سربلند شہید ریئر ایڈمرل پاسدار علی رضا تنگسیری اور سپاہ پاسداران کی بحریہ کے شہیدوں کے نام کیا گیا۔

اس کاروائی میں دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مراکز، ڈرونز کے اور اسلحے کے گوداموں پر مشتمل ہینگرز، دہشت گرد امریکی ـ صہیونی فوجیوں اور جنگی طیاروں کے پائلٹوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

کاروائی میں خطے میں (الخرج، جُفیر اور وکٹوریا سمیت) پانچ امریکی اڈوں اور مقبوضہ فلسطین کے جنوب، شمال اور مرکز کے علاقوں خلیج حیفا، کریات شمونہ، تل ابیب، بئر السبع، دیمونا میں صہیونی اڈوں، حساس مراکز، فوجی اور اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

اس کاروائی میں دشمن کو ٹھوس اور مائع ایندھن کے حامل عماد، قیام اور خرمشہر - 4 میزائلوں اور تباہ کن ڈرونز کو بروئے کار لایا گیا۔

یہ مخلوط کئی مراحل میں انجام پائی ہے اور اس کے مزید مراحل ابھی باقی ہیں۔

کویت کے پانی صاف کرنے والے مراکز پر غاصب اور ناجائز صہیونی ریاست کے غیر معمولی اور ناجائز حملے، غاصب صہیونیوں کی انتہائی رذالت، پستی اور کمینگی کا ثبوت ہے اور سپاہ پاسداران اس غیر انسانی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ مقبوضہ سرزمین میں غاصب ریاست کے فوجی اور سیکورٹی مراکز ہمارے تباہ کن حملوں کے نشانے پر ہیں۔

اس بیان میں خطے میں امریکہ کے زیر قبضہ ممالک سے کہا گیا ہے: مغربی ایشیا کے ممالک کے لئے ضروری ہے کہ خطے کو غیر مستحکم اور تباہ کرنے کے لئے امریکی - صہیونی دشمنوں کی فتنہ انگیزیوں سے ہوشیار رہیں اور خطے میں جرائم پیشہ امریکی اور صہیونی فورسز کی موجودگی کا فوری خاتمہ کریں۔

یہ کاروائی ہنوز جاری ہے۔

"وما النصر الا من عندالله العزیز الحکیم"

ریڈیو اسرائیل نے اعلان کیا کہ حیفا میں بازان ریفائنری میں پٹرول کے ایک ذخیرے کو نقصان پہنچا۔ 10 میزائلوں نے حیفا اور خلیج حیفا کو نشانہ بنایا اور یہ میزائل آئل کمپلیکس، اور کریات آتا اور شفا عمر میں دو عمارتوں کو تباہ کر دیا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha