31 مارچ 2026 - 19:31
ایران کو تنہا نہیں چھوڑیں گے / دشمن جدید ہتھیاروں کا انتظار کریں، یمن

یمنی افواج کے ایک سینیئر کمانڈر نے کہا: ایران نے طویل عرصے سے یمن کی مدد کی ہے اور آج ہم ایران کی مدد کو آئے ہیں / اگلے لمحات، اور اگلے ایام حیرت انگیزیوں کے لمحات و ایام ہیں۔ ایسی اچنبھے لا رہے ہیں جن کی دشمن توقع نہیں کرتا / ایران پر امریکہ کی زمینی جارحیت کی قیمت بہت بھاری اور ناقابل برداشت ہوگی / ہم ایران کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || یمنی مسلح افواج کے ایک سینئر کمانڈر 'عابد الثور' نے جنگ پھیلنے کی صورت میں اپنے اگلے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا:

- ہم اپنے ترپ کے پتے بروئے کار لاکر آبنائے باب المندب کو امریکی-اسرائیلی جہازوں پر بند، اور دشمن کا بحری اور فضائی محاصرہ کریں گے۔

- اگر اسرائیل ہتھیار نہ ڈالے اور عالمی برادری فلسطین، لبنان اور ایران کے عوام کے خلاف جرائم بند کرانے کے لئے اپنی ذمہ داری پر عمل نہ کریں تو اگلے مرحلے میں ہمارے پاس آپشنز بہت ہیں اور جدید ہتھیار استعمال کریں گے۔

- ہم نے ابھی تک امریکی دشمن کے خلاف کوئی فوجی کاروائی نہیں کی ہے اور اگر امریکہ کوئی اقدام کرے تو تمام آپشنز میز پر ہیں۔

- اس جنگ میں ہماری مداخلت کا واضح ہدف 'جنگ کا خاتمہ' اور 'امن کی طرف واپسی' نیز 'غزہ کے محاصرے کا خاتمہ' ہے۔

- یمن کی مسلح افواج اس بات کی اجازت نہیں دیتیں کہ بحیرہ احمر کو ایران اور حزب اللہ کے خلاف حملوں کا اڈہ بنا دیا جائے۔

- ہمارے پاس کچھ نئے ہتھیار ہیں جنہیں اس جنگ میں بروئے کار لایا جائے گا۔

- یمن باضابطہ طور پر میدان جنگ میں آیا ہے اور اپنے میزائلوں اور ڈرونز کو بروئے کار لا رہا ہے۔

- بحیرہ احمر کے ساحلی ممالک کو مطلع کیا گیا ہے کہ جو بھی ملک امریکی اور صہیونی بحری جہازوں کو خدمات فراہم کرے، اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

- بحیرہ احمر کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

- ایران نے طویل عرصے سے یمن کی مدد کی ہے اور آج ہم ایران کی مدد کو آئے ہیں۔

- اگلے لمحات، اور اگلے ایام حیرت انگیزیوں کے لمحات و ایام ہیں۔ ایسی اچنبھے لا رہے ہیں جن کی دشمن توقع نہیں کرتا۔

- ایران پر امریکہ کی زمینی جارحیت کی قیمت بہت بھاری اور ناقابل برداشت ہوگی۔

- ہم ایران کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha