1 اپریل 2026 - 00:29
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول ہمیشہ سے زیادہ مضبوط ہے بلومبرگ

بلومبرگ خبر ایجنسی: ایک ماہ جنگ کے بعد، کہا جا سکتا ہے کہ ایران ہی وہ ملک ہے جس نے تزویراتی فتح حاصل کی ہے اور آبنائے ہرمز میں جہازرانی پر اپنا مکمل کنٹرول مستحکم کر لیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بلومبرگ خبر ایجنسی نے لکھا:

- ایران پر [مسلط کردہ] امریکی - اسرائیلی جنگ ایک مہینے سے جاری جنگ کے باوجود، آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

- امریکہ نے آبنائے ہرمز کو ایران سے چھیننے کی کوشش کی لیکن یہ آج ایران کی تزویراتی حصولیابی ہے: آبنائے ہرمز میں جہازرانی پر ایران کا مکمل اور مضبوط کنٹرول۔

- اس آبنائے ہرمز سے روزانہ چھ جہاز گذرتے ہیں حالانکہ امریکی - اسرائیلی جنگ سے پہلے یہاں سے روزانہ 135 جہازوں کا آنا جانا رہتا تھا۔

- آبنائے ہرمز سے گذرنے والے 80 فیصد آئل ٹینکر یا تو ایرانی ہیں یا ان ممالک کے ہیں جن کے ایران سے دوستانہ تعلقات ہیں۔

- آبنائے ہرمز میں ایرانی طاقت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

- یہاں سے گذرنے والے جہاز ان راستوں سے گذرتے ہیں جن کی اجازت ـ مذاکرات کے بعد ـ ایران نے دی ہوتی ہے۔ 

- تھائی لینڈ اور انڈونیشیا نے خلیج فارس میں اپنے پھنسے ہوئے جہاز نکالنے کے لئے ایران کے ساتھ سمجھوتے کئے ہیں۔

- آبنائے ہرمز عملی طور پر بند ہے، اگر کھل جائے تو تیل کی سپلائی کی بحالی پر عرصہ لگے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha