بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سابق امریکی مذاکرات کار وینڈی شرمن (Wendy Sherman) نے کہا ہے کہ جو کچھ ہم ایران کے ساتھ جنگ کے بارے میں امریکہ میں دیکھا جا رہا ہے وہ ـ جامع اسٹریٹیجی کے بغیر ـ کچھ بکھری ہوئی جنگیں چالوں کا مجموعہ ہے۔
شرمن نے کہا: ٹرمپ اس جنگ کے ذریعے رائے عامہ کو اندرونی مسائل سے ہٹانا چاہتا ہے، جو کہ ایک تشویشناک آئیڈیا ہے۔
ان کا کہنا تھا: ٹرمپ، وٹکاف اور کوشنر نے ایران کو ابتداء ہی سے غلط سمجھا ہے۔ ایران استقامت اور برداشت کی ثقافت رکھتا ہے۔
انھوں نے کہا: ایرانیوں نے برسوں سے اس جنگ کے لئے منصوبہ بندی کی ہے۔
وینڈی شرمن نے مزید کہا: درست ہے کہ ایران کی بعض صلاحیتیں کمزور ہوئی ہیں لیکن علم و سائنس پر بمباری کرنا اور انہیں ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی مستقبل میں مذاکرات کے لئے، وٹکاف اور کوشنر پر اعتماد نہیں کریں گے کیونکہ انھوں نے دو مرتبہ ایران کے ساتھ مذاکرات کئے اور امریکہ نے مذاکرات کے دوران ہی ایران پر حملہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ