بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این پی ٹی سے علیحدگی کا بل پارلیمنٹ میں زیر غور ہے۔ عوام کے اس سوال کا جواب دینا بہت مشکل ہو گیا ہے کہ NPT میں ہماری رکنیت اور اس دستاویز کی پابندی کا فائدہ کیا ہے جس کے تحت مندرجہ حقوق اور فوائد دنیا کے غنڈوں کی وجہ سے ہمیں نہیں دیئے جاتے؟
انھوں نے مزید کہا: ہم اس معاہدے کے رکن ہیں اور اس کے مندرجات کے پابند ہیں، ہمارا موقف واضح ہے کہ ہر قسم کے اجتماعی قتل اسلحہ بنانا، رکھنا اور استعمال کرنا، منع ہے۔ لیکن آئی اے ای اے کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور امریکہ کے تخریبی سلوک نے ان سوالات کو جنم دیا ہے۔
انھوں نے آئی اے ای کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کی طرف کی "صبر و تحمل" کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک پر جارحیت ہوئی اس سے صبر و تحمل کی اپیل نہیں کی جاتی؛ گروسی کی یہ اپیل بھی مکارانہ ہے۔

انھوں نے گروسی کے یو این سیکریٹری جنرل کے بارے میں کہا: ایسے شخص کو سیکریٹری جنرل بننا چاہئے جو کم از سچا ہو، لیکن اگر گروسی سیکریٹری جنرل بنے تو دنیا کہے گی: ایسا شخص سیکریٹری جنرل بنا ہے جس نے ایک بین الاقوامی ادارے کی سربراہی کے موقع پر ایک خودمختار اور اقوام متحدہ کے رکن ملک پر جارحیت کا راستہ ہموار کیا تھا!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ