2 فروری 2026 - 03:27
ویڈیو | یہ تصاویر امام خامنہ ای کی طاقت کی علامت ہیں، فرانسیسی تجزیہ کار + تصویر

ہم صرف یہ تصاویر اپنے ناظرین کو دکھانا چاہتے تھے، اور اہم باتیہ ہے کہ ان کا جائزہ لیا جائے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

میزبان: آپ سے شروع کرتا ہوں یولیسے، جیسا کہ میں نے کہا، تازہ ترین معلومات، نیز تازہ ترین تصاویر، جو ہم اپنے ناظرین کو دکھانا چاہتے تھے اور اہم بات یہ ہے کہ ان کا تجزیہ کیا جائے، وہ تصاویر ہیں جو ایران کے بارے میں ہیں۔ ہم کیا دیکھ رہے ہیں؟!

اولیسے گوسٹ (Ulysse Gosset): یہ تصاویر حقیقتاً حیرت انگیز ہیں۔ یہ وہ تصاویر ہیں جو X نیٹ ورک پر آیت اللہ خامنہ ای کی میڈیا ٹیم نے شائع کی ہیں، لیکن وہ کر کیا رہے ہیں؟

اس تصویر کے مطابق جو ان کیرسمی ویب سائٹ نے شائع کی ہے، وہ امام خمینی کے حرم میں حاضر ہیں، یعنی انقلاب اسلامی کے بانی کے مزار میں۔

آپ جانتے ہونگے کہ وہ فرانس میں، نوفل لے شاتو (Neauphle-le-Château) نامی بستی میں تھے اور سنہ 1979ع‍ میں ایران واپس چلے گئے۔ اور ہر سال 11 فروری کو یہ انقلاب اپنی سالگرہ مناتا ہے۔

اہم نکتہ یہ ہے کہ اگر یہ تصویر حقیقت کے مطابق ہو! تو اس کے معنی یہ ہیں کہ آج کے رببر آیت اللہ خامنہ ای، آج تہران میں ہیں۔ اور اس مقام پر حاضر ہوئے جو مسلمانوں اور ایرانیوں کے لئے بہت علامتی حیثیت رکھتا ہے۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ تہران میں موجود ہیں۔

یعنی خطرے کی صورت میں بھی اور ٹرمپ کے ممکنہ حملے کی صورت میں بھی، وہ پناہ گاہ میں نہیں ہیں اور اس مقام پر حاضر ہوئے ہیں۔ یہ بہت اہم اقدام ہے۔

اہم اقدام کیوں ہے؟ اس لئے کہ یہ اقدام اسلامی حکومت کے استحکام اور بقاء پر ایک بار پھر ایک تاکید ہے۔

رہبر دکھانا چاہتے ہیں کہ دھمکیوں اور حکومت کو غیر مستحکم کرنے حتی کہ گرانے اور نظام حکومت بدلنے کے لئے اعلانیہ کوششوں کے باوجود رہبر ابھی موجود ہیں۔

چنانچہ یہ ان کی طاقت اور علماء کی طاقت کو نمایاں کرتا ہے۔

جبکہ ہم ابھی تک ٹرمپ کے فیصلے کے منتظر ہیں، کیا وہ ایران کو نشانہ بناتا ہے یا نہیں!

چنانچہ یہ تصاویر بہت طاقتور اور علامتی ہیں جو آج ہم تک پہنچی ہیں اور فطری طور پر پوری دنیا میں شائع ہو رہی ہیں۔

ویڈیو | یہ تصاویر امام خامنہ ای کی طاقت کی علامت ہیں، فرانسیسی تجزیہ کار + تصویر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha