امام خامنہ ای
-
شہادت امام خامنہ ای؛
دو حقیقتوں میں مماثلت
بقیۃ اللہ ولی عصر امام زمانہ حضرت مہدی علیہ السلام کے پہلے نائب خاص عثمان بن سعید عمروی (یا عَمری) تھے جو انتہائی نمایاں عالم اور سماجی شخصیت تھے۔ اور حضرت صاحب الزمانؑ نے ان کی وفات کے بعد ان کے فرزند کو اپنا نمائندہ اور نائب خاص مقرر کیا، بالکل آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی طرح جو امام خامنہ ای رضوان اللہ علیہ کی شہادت کے بعد مقرر ہوئے۔
-
وعدہ صادق-4؛
اللہ کی تجلی مقاومت کے میدان میں
اسلامی جمہوریہ اللہ اکبر کی جمہوریہ ہیں اور اس کے قائدین نے حقیقت جمہوریت کو عملی جامہ پہنایا۔ انقلاب اسلامی عوامی انقلاب ہے طاغوت اور استکبار کے خلاف، چنانچہ یہ امت مسلمہ اور مستضعفین کی جمہوریہ ہے جو اس طاغوت و استکبار کے ظلم و ستم کی وجہ سے مظلوم اور بے اختیار ہیں، پناہ گاہ ہے مستضعفین کی۔
-
شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی؛
سید مقاومت کی عظیم الشان تشییع جنازۂ کی پہلی برسی کے موقع پر:
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ لبنان کے دو سیکریٹری جنرلوں شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی عظیم الشان تشییع جنازہ اور تدفین کی پہلی برسی کے موقع پر العہد کے ساتھ انٹرویو میں سید حسن نصراللہ کو آسمان سے سر ملاتا ہؤا پہاڑ قرار دیا، اور ان کے رازدار دوست اور رفیق کار، سید ہاشم صفی الدین کو مقاومت کا سہارا اور ستون قرار دیا۔
-
عراقی تجزیہ کار کی ابنا سے گفتگو؛
امام خامنہ ای کی حکیمانہ قیادت نے جنگ کا رخ حقیقت کی طرف موڑ دیا ہے/ مزاحمت؛ کثیر قطبی نظام میں اصل کھلاڑی
ڈاکٹر حلیٰ صالح ہاشم الجابری نے کہا: السید الولی (رہبر انقلاب [حفظہ اللہ]) کو ایک محور اور اعلیٰ سیاسی، روحانی اور عقیدتی مرجعیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے جس نے نقطہ ہائے نظر کی یکجہتی اور اتحاد کا امکان فراہم کیا ہے اور مختلف محاذوں کے درمیان ہم آہنگی کو منظم کرنے والے قطب نما کا کردار ادا کر رہے ہیں اور خطے کو وسیع اور غیر متوقعہ جنگوں کی طرف پھسلنے سے روک دیتے ہیں۔
-
رہبر انقلاب کے بارے میں دوسروں کے اقوال؛
دو نظریوں کا تصادم ایپسٹینزم بمقابلہ مکتب کربلا
ایک ارجنٹائنی تجزیہ کار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے حوالے سے حالیہ بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: "یہ معاملہ ایٹمی یا میزائل کا نہیں، بلکہ یہ 'ایپسٹینزم' اور 'مکتب کربلا' کا آمنا سامنا ہے!
-
بشارت ظہور؛
اسلامی انقلاب کا ظہور سے اتصال؛ بشارتیں
امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) کی رحلت کے بعد، امام سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے متعدد تقریروں میں وضاحت کی ہے کہ 'ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے: روح اللہ کا دور'، جس کی شناخت 'حق کا بُرُوز و ظہور' اور 'ظلم کی شکست' ا ہے، ساری دنیا اس سے متاثر ہے۔ آپ نوجوانوں سے مخاطب ہوکر فرماتے ہیں: 'آپ ایران کا عروج، اور طاغوتوں کی شکست، اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔ اسرائیل کا زوال دیکھ لیں گے۔"
-
حدیث ولایت؛
امام خامنہ ای نے ٹرمپ کا منصوبہ کیونکر خاک میں ملا دیا؟ + تصاویر
خوف موت کا بھائی ہے۔ جو قوم ڈر جاتی ہے وہ عزم و ارادہ کھو جاتی ہے اور دشمن کے سامنے ہتھیار ڈال دیتی ہے؛ یا لڑے بھڑے بغیر، میدان کو دشمن کی مرضی کے مطابق، اسی کے سپرد کر دیتی ہے۔
-
عشرہ فجر 2026ع؛
ویڈیو | یہ تصاویر امام خامنہ ای کی طاقت کی علامت ہیں، فرانسیسی تجزیہ کار + تصویر
ہم صرف یہ تصاویر اپنے ناظرین کو دکھانا چاہتے تھے، اور اہم باتیہ ہے کہ ان کا جائزہ لیا جائے۔
-
حدیث ولایت؛
بعثت کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے 20 جملے
ہر مسلمان انسان کا فریضہ ہے کہ بعثت نبوی کو اپنی ذاتی زندگی میں، اور اپنی دنیا میں عملی جامعہ پہنائے اور ایمان، عمل اور فعالیت کے ساتھ ان اہداف و مقاصد کی طرف آگے بڑھے جو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی بعثت میں موجود تھے، اور یوں سعادت الٰہی کی بہشت اور معنی جنت تک واصل ہوجائے۔
-
امام خامنہ ای سے اظہار یکجہتی، آئی ایس او کی کراچی میں احتجاجی ریلی
، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام فوارہ چوک سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس کے بعد پریس کلب کے سامنے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔
-
حدیث ولایت؛
ایران کو طاقتور بنانے کے لئے رہبر انقلاب کے آٹھ اہم اقدامات
رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) موجودہ ملکی حالات میں قومی اتحاد و یکجہتی کے تحفظ کو ملک کا بنیادی مسئلہ سمجھتے ہیں۔ آپ قومی اتحاد و یکجہتی کو حالیہ جنگ میں ایران کی فولادی ڈھال قرار دیتی ہیں اور اس کو "مقدس اتحاد" اور "معجزہ آفرین اتحاد" کا نام دیا ہے اور ہمیشہ اس کی حفاظت و تقویت پر زور دیتے رہے ہیں۔ آپ نے 9 جنوری 2026ع کو، قمی عوام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: "وحدت و یکجہتی کی حفاظت کرو، ایک متحدہ قوم کسی بھی دشمن پر غلبہ پا لیتی ہے۔" / آپ نے فرمایا: "ایرانی قوم کو بہت جلد ایک بڑی خوشخبری ملے گی۔"
-
حدیث ولایت؛
عزیز نوجوانو! اپنے اتحاد کا تحفظ کرو / ٹرمپ بھی فرعون کی طرح سرنگون ہوجائے گا، امام خامنہ ای
رہبر انقلاب نے حالیہ بلوؤں کے بارے میں فرمایا: "کچھ لوگوں کا کام صرف تخریبکاری ہے، جیسا کہ کل رات تہران اور بعض دوسرے علاقوں میں مٹھی بھر تخریبکاروں نے ملک کی کچھ عمارتوں کو تباہ کر دیا، اس لئے کہ امریکی صدر کو خوش کریں / "یہ شخص جو نخوت اور غرور کے ساتھ پوری دنیا کے بارے میں بولتا ہے اور سب کے بارے میں رائے دیتا ہو، جان لے کہ دنیا کے آمرین، مستبدّین اور مستکبرین ـ جیسے فرعون، نمرود، رضاخان اور محمد رضا پہلوی، ـ عام طور پر ایسے موقع پر سرنگون ہوگئے جب وہ غرور کی انتہاؤں پر تھے، اور یہ شخص بھی سرنگون ہوجائے گا۔
-
رہبر انقلاب کے خلاف ہرزہ سرائیوں پر رد عمل؛
رہبر انقلاب کی طرف بڑھتا ہؤا ہاتھ کاٹ دیں گے، جنرل شکارچی
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سینئر ترجمان نے کہا ٹرمپ کے حالیہ شور و غل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم ٹرمپ کے شور و غل کو زیادہ اہمیت دیتے؛ ٹرمپ جانتا ہے اگر کوئی جارح ہاتھ ہمارے رہبر کی طرف سے بڑھ جائے، اس کے علاوہ کہ ہم اس ہاتھ کو حتمی اور بہادرانہ طور کاٹ دیں گے، ان کی دنیا کو آگ لگا دیں گے۔
-
مکتب سلیمانی؛
الحاج قاسم نے غزہ کو مقاومت کی صف اول میں تبدیل کیا، مگر کیسے؟
انقلاب اسلامی کے رہبر معظم امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے فرمایا: "اس مرد (شہید سلیمانی) نے فلسطینیوں کے ہاتھ بھر دیئے؛ انھوں نے ایسا کام کیا کہ ایک چھوٹا سا علاقہ، ـ غزہ کی پٹی جیسی ایک بالشت برابر جگہ، ـ بلند بانگ دعوے کرنے والی صہیونی ریاست کے سامنے کھڑا ہوجاتا ہے اور ایسی مصیبت پر نازل کرتا ہے کہ وہ 48 گھنٹے کے اندر کہہ دیتی ہے "کہ آپ آئیں اور جنگ بندی کریں۔" یہ سب الحاج قاسم سلیمانی نے کیا؛ ان کے ہاتھوں کو بھر دیا؛ انھوں نے ایسا کام کیا کہ وہ [غزاوی] اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو سکیں، مزاحمت کر سکیں۔ یہ وہ چیز ہے جو ہمارے فلسطینی بھائیوں نے مجھ سے بار بار کہا ہے۔ یقیناً میں جانتا تھا لیکن وہ بھی ہمارے پاس آئے اور انہوں نے بھی گواہی دی۔"
-
حدیث ولایت؛
ہم ہرگز ہتھیار نہيں ڈالیں گے؛
رہبر انقلاب کے اکاؤنٹ کی ایک پوسٹ وسیع پیمانے پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی اور ویورز کی تعداد 10 ملین سے تجاوز کر گئی۔
-
-
حدیث ولایت؛
احتجاجیوں سے بات کرتے ہیں، لیکن فسادیوں کو اپنی جگہ بٹھانا ہوگا، رہبر انقلاب
حضرت آیت اللہ اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای نے آج صبح شہدائے عظمت کے خاندانوں سے ملاقات میں فرمایا: "ہم احتجاج کرنے والوں سے بات کریں گے لیکن فسادی سے بات کرنے کا فائدہ نہیں۔ فسادی کو اس کی جگہ بٹھا دینا چاہئے۔
-
حدیث اہل بیت(ع)؛
مشکل کشائی؛ امام جواد علیہ السلام کی سیرت میں
مسلمانوں کے نویں امام حضرت امام محمد تقی الجواد (علیہ السلام)، 10 رجب المرجب 195 ہجری قمری کو مدینہ میں پیدا ہوئے۔ آپؑ کی امامت کا دور تاریخِ تشیّع کے انتہائی حساس اور مشکل ادوار میں سے ہے۔ امام رضا (علیہ السلام) کی شہادت کے بعد، شیعہ معاشرہ سیاسی دباؤ، عباسی حکومت کی شدید نگرانی اور شک و شبہات کے بھاری ماحول کا سامنا کر رہا تھا۔ [۔۔۔]
-
حدیث ولایت؛
بنیادی نکتہ؛ شدید امتحانات میں 'انقلابی رہنا' + ویڈیو
خدا حاکم ہے۔ ہم بھول جاتے ہیں کہ وہ حاکم ہے اور وہ ہماری آزمائش کر رہا ہے اور تمام معاملات اس کے اختیار میں ہیں اور ہم مشق کر رہے ہیں، جانچ رہے ہیں اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اگر ہم قبول کر لیں تو کامیاب ہو جائیں گے۔
-
ہزاروں محبان اہل بیت(ع) کی رہبر انقلاب سے ملاقات؛
ملک میں ترقی کا عمل جاری ہے/ مداحی کو ادبِ مقاومت کی تشریح کا مرکز ہونا چاہئے/ دل و دماغ پر دشمن کے تسلط کی کوششوں سے نمٹنے کا اسلوب بدلنا چاہئے
رہبر انقلاب اسلامی نے میلاد سیدہ کائنات حضرت زہرا(س) کے موقع پر ملاقات کے لئے آنے والے ہزاروں مداحان اہل بیت(ع) سے خطاب کرتے ہوئے دلوں اور ذہنوں پر دشمن کی مسلط ہونے کی کوششوں سے نمٹنے کے لئے تبلیغ و ابلاغ کا اسلوب تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
-
حدیث ولایت؛
ایران کے رہبر معظم کا موقف دنیا کے رہنماؤں کے لئے نمونۂ عمل ہونا چاہئے، سوشل میڈیا کے غیر ملکی صارفین+ تصاویر
امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے کل پیر کے روز طلبہ و طالبات کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان تعاون کے قابل غور ہونے کے لئے تین اہم نکات بیان کیے، جنہیں غیر ملکی صارفین کی طرف سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔
-
سید علی خامنہ ای اور میرزا محمد حسین نائینی
ان کی جامعیت اور روحانی پہلوؤں، شاگرد پروری، فقہی-اصولی نظام فکر، سیاسی فکر، دانشمندانه سماجی سیاسی عمل (یہ کہ بسا اوقات آپ کی 'مضبوط فقہی بات' کا فروغ مغرب کے فائدے میں ہو سکتا ہے اور اس لئے وہ بات کہنے سے اجتناب کرنا چاہئے اور اسے روک لینا چاہئے، یہ سیاسی دانشمندی ہے جو بہت سوں کے پاس نہیں ہے)، علمی اور فلسفیانہ بنیاوں (Epistemological and philosophical foundations) کا حامل ہونا، علاور فلسفی بنیادوں کا حامل ہونا، یہ وہ نکات ہیں جن کا جمع ہونا (اور یکجا ہونا، نہ صرف بعض دینی طلبہ کے ہاں نہیں بلکہ) ہمارے دینی حوزات و مدارس اور حلقوں کی بنیادی ضرورت ہے۔
-
حدیث ولایت؛
نماز کی تعلیم و ترویج کے لئے جدید وسائل کو بروئے کار لایا جائے، امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی نے نماز کے بتیسویں ملک گیر اجلاس کے لئے اپنے پیغام میں فرمایا: تبلیغ دین کے ادارے اور دینی شخصیات نیز تمام دیندار لوگ، اس کو اپنا فریضہ سمجھیں اور نماز کی تعلیم و ترویج اور نماز کی پُرمعنی باریکیوں اور آخرکار ہر مسلمان فرد کے لئے نماز کی دنیاوی اور اخروی ضرورت کی کی تشریح کے لئے جدید وسائل اور ترغیبات کو بروئے کار لائیں۔
-
وعدہ صادق-3؛
طوفان الاقصیٰ کے پیغامات رہبر انقلاب کے بیانات کی روشنی میں
آج آپریشن "طوفان الاقصیٰ" کی دوسری سالگرہ ہے۔ رہبر انقلاب نے اس کے بارے میں فرمایا: "یہ آپریشن 'صہیونی ریاست کی درندگی اور لامحدود جرائم کے مقابلے میں ایک قوم کا غیورانہ اور فداکارانہ ردعمل' تھا۔ یہ ایسا واقعہ تھا جس نے نہ صرف اسرائیل کی ناقابل شکست ہونے کا افسانہ توڑ کر رکھ دیا، بلکہ فلسطین کی حقیقت کو دوبارہ رائے عامہ کی توجہ کا محور بنا دیا۔"
-
رہبر انقلاب اراکین پارلیمان سے خطاب؛
مجلس شورائے اسلامی کا مقام و مرتبہ بے مثال ہے، اراکین مجلس اس عظیم منصب کی عظمت کا تحفظ کریں؛ امام خامنہ ای + تصاویر
آج صبح مجلس شورائے اسلامی (اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمان) کے اراکین سے ملاقات میں رہبر معظم انقلاب نے دنیا کی دیگر قانون ساز اسمبلیوں کو قانونی حیثیت کے اعتبار سے ایک جیسا قرار دیا، لیکن فرمایا: دنیا کی پارلیمنٹس کے بارے میں فیصلہ کرنے [اور رائے قائم کرنے] کا اصل معیار ان کا حقیقی وزن ہے، یعنی ’مقاصد، سمت اور موقف‘۔ اس لحاظ سے مجلس شورائے اسلامی کا مقام دنیا میں بے مثل ہے۔ البتہ اس عظیم اور باعزت مقام کو برقرار رکھنے کے کچھ ضروری تقاضے اور ضروریات ہیں جن کی پاسداری مجلس کے اراکین کے ذمے ہے۔
-
تصویری رپورٹ | شہید صدر، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ مجلس-2
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید صدر آیت اللہ شہید سید ابراہیم رئیسی اور مئی کی پرواز کے شہیدوں کی یاد میں مجلس تکریم حسینیۂ امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) میں منعقد ہوئی اور رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای (مد ظلہ العالی) نے اس موقع پر خطاب کیا۔
-
امریکہ اپنی طاقت غزاوی بچوں کے قتل عام کے لئے استعمال کر رہا ہے، امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکی حکام اور امریکی حکومتوں نے اپنی طاقت غزہ کے قتل عام اور جنگ اور تباہ کاریوں کے لئے اور جہاں بھی ان کے لئے ممکن ہؤا اپنے کارندوں کے تحفظ کے لئے، استعمال کی ہے۔
-
غزہ میں صہیونیوں کی بربریت کے خلاف کھڑا ہونا سب کی ذمہ داری ہے، امام خامنہ ای + تصاویر
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: عزہ میں صہیونی ریاست کے جرائم اور درندگیوں، اور کے لئے جاری مغربی حمایت، کا مقابلہ کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔/ ہمارا فوجی دو کام کرتا ہے: ایک یہ کہ دشمن کو پیچھے دھکیل دے اور دوسرا یہ خود کو محفوظ رکھے؛ لیکن ہمارے امدادی کارکن کو اپنی حفاظت کی فکر نہیں ہے، اس کو دوسروں کی جان کی فکر ہے اور دوسروں کی حفاظت کے لئے میدان میں اترتا ہے۔
-
فلسطین صہیونی غاصبوں پر غلبہ پائے گا؛ یہ ضرور ہو کر رہے گا، امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے فرمایا: میرا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ کی توفیق سے، اللہ کی عزت و جلال سے، فلسطین صہیونی غاصبوں پر غلبہ پائے گا؛ یہ ضرور ہو کر رہے گا۔ باطل کا ایک دور ہوتا ہے، کچھ دنوں تک جلوہ گری کرتا ہے، لیکن اسے [بہرحال] جانا ہے، اس کو حتمی طور پر جانا ہے؛ اس میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہے۔ یہ جو ظواہر دکھائی دیتے ہیں، کچھ سرگرمیاں دکھا رہے ہیں، اور شام اور دوسرے علاقوں میں پیشقدمی کر رہے ہیں، لیکن یہ ان کی قوت کا ثبوت نہیں ہے یہ ان کی کمزوری کی علامت ہے، اور مزید ضعف اور کمزوری کا سبب بنے گی؛ ان شاء اللہ
-
ویڈیو | صلوات خاصۂ علی بن موسی الرضا علیہ السلام، سید القائد کے زبانی
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا : امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی صلوات خاصہ رہبر معظم امام سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کے زبانی؛۔