اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کا نہ صرف ہر مسلمان، بلکہ ہر وہ پاکستانی جو اسلام اور ایران سے محبت رکھتا ہے، وہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کی قیادت کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے، رہبرِ انقلاب کا عالمِ اسلام میں ہمارے دلوں میں ایک گہرا مقام ہے اور وہ ہماری امید، اعتماد اور اتحاد کا مرکز ہیں۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی نے بانیِ انقلابِ اسلامی ایران کے عالمی مقام و مرتبے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات سب پر واضح ہے کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی صرف مسلمانوں کے لیے باعثِ فخر نہیں ہیں، بلکہ وہ پوری انسانیت کے لیے ایک متاثر کن شخصیت ہیں، وہ ایک ایسی بہادر اور انسان ساز شخصیت ہیں جنہوں نے دنیا بھر کے انسانوں کے ضمیر اور دلوں کو بیدار کیا۔ انہوں نے مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ اپنی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ سال قبل مسیحیوں، ہندوؤں اور سکھوں کے ساتھ گفتگو کے دوران میں نے اس حقیقت کا مشاہدہ کیا کہ وہ بھی یہ مانتے ہیں کہ رہبرِ انقلاب نے انسانوں کو یہ سکھایا کہ انسانیت، وقار اور باہمی احترام کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ کیسے رہا جاتا ہے، یہی وہ حقیقت ہے جس سے ٹرمپ جیسی استعماری طاقتیں خوفزدہ ہیں۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب یورپ بھی ان استعماری قوتوں کے ساتھ کھڑا تھا، لیکن آج خود یورپ کو سنگین خطرات کا سامنا ہے، یہ تبدیلیاں ظاہر کرتی ہیں کہ انقلابِ اسلامی کا انسانی اور الہیٰ پیغام سرحدوں سے نکل کر عالمی مساوات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ پاکستان کا نہ صرف ہر مسلمان، بلکہ ہر وہ پاکستانی جو اسلام اور ایران سے محبت رکھتا ہے، وہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کی قیادت کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے، رہبرِ انقلاب کا عالمِ اسلام میں ہمارے دلوں میں ایک گہرا مقام ہے اور وہ ہماری امید، اعتماد اور اتحاد کا مرکز ہیں، اسلامی قیادت نہ صرف کسی ایک خطے یا ملک کے مسلمانوں کے لیے، بلکہ تمام مسلمانوں اور حتیٰ کہ پوری انسانیت کے لیے ہدایت، وحدت اور یکجہتی کا باعث بنے گی، ہم نے اسلام کا راستہ منتخب کیا ہے اور ہم اس راستے پر ثابت قدمی سے قائم رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ