18 جولائی 2026 - 16:46
لبنان کے قصبے فرون کے بچوں نے ’’زندگی مہم‘‘ شروع کر دی، واپس آنے والے خاندانوں کی حمایت کا اعلان

جنوبی لبنان کے قصبے فرون کے بچوں نے ’’زندگی مہم‘‘ کے نام سے ایک منفرد سماجی اقدام کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد مقامی کاروبار کی بحالی، بے گھر خاندانوں کی واپسی کی حوصلہ افزائی اور علاقے میں امید، یکجہتی اور استقامت کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جنوبی لبنان کے قصبے فرون میں بچوں نے ’’زندگی مہم‘‘ کے تحت ایک عارضی ریسٹورنٹ قائم کیا، تاکہ دکانداروں اور خدماتی مراکز کے مالکان کو اپنی کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے، خصوصاً روزمرہ ضروریات فراہم کرنے والی دکانیں کھولنے کی ترغیب دی جا سکے۔

منتظمین کے مطابق مقامی معاشی سرگرمیوں کی بحالی سے نہ صرف شہریوں کی قریبی علاقوں پر انحصار کم ہوگا بلکہ فرون کی گلیوں میں دوبارہ رونق آئے گی اور مقامی آبادی کی اپنے علاقے میں مستقل رہائش کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔

منتظمین نے اعلان کیا کہ عارضی ریستوران سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی بلدیۂ فرون کے حوالے کی جائے گی تاکہ اسے واپس آنے والے خاندانوں کی مدد اور ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی پر خرچ کیا جا سکے۔

بچوں نے اس مہم کو لبنانی شہید بچے علی نادر اور ان کے والدین کی یاد کے نام منسوب کیا، جو صہیونی رژیم کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔ انہوں نے اس اقدام کو امید، تعمیرِ نو کے عزم اور جنگ کے اثرات کے باوجود فرون کے عوام کی استقامت کی علامت قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha