29 جون 2025 - 17:49
ایران پر دوبارہ جارحیت کا جواب کہیں زیادہ شدید ہوگا، خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کمانڈر

حضرت خاتم الانبیاء(ص) مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے اپنے پیغام میں زور دے کر کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح افواج دشمنوں کی حرکات و سکنات کی مکمل ہوشیاری سے نگرانی کر رہی ہیں اور کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہیں۔ اگر ایران پر دوبارہ جارحیت ہوئی تو اس کا جواب کہیں زیادہ شدید ہوگا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حضرت خاتم الانبیاء(ص) مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے اسلامی ایران کی عظیم قوم کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے جو کچھ یوں ہے:

اسلامی ایران کی عزیز، بہادر اور وقت شناس اور عظیم قوم! 12 دن کی مسلط کردہ جنگ اور اس کے بعد ملکی عظمت کے شہیدوں کے ملینوں افراد پر مشتمل جنازے میں آپ کے تاریخی اتحاد و یکجہتی نے صہیونی دشمن اور اس کے آقا مجرم امریکہ کے خوابوں کو ایک بار پھر تہ و بالا کر دیا۔

شہدائے عظمت و قوت کے عظیم الشان جنازے میں ملینوں کی تعداد میں آپ [ایرانی عوام] کی حاضری اور شرکت پر، اسلامی ایران کے روشن خیال اور روشن خیال عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوں؛ اور ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ مسلح افواج میں آپ کے بچے، مسلح افواج کے عقلمند، بہادر اور دانشمند کمانڈرانچیف (امام خامنہ ای [حفظہ اللہ])  کی قیادت میں، اسلامی ایران کی سرزمین کی حفاظت، عزیز عوام کے دفاع، شہداء کے اہداف کی تکمیل اور کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے، لمحہ بھر تاخیر کے بغیر، ہر گھڑی تیار رہیں گے۔

میں اسلامی ایران کے باشعور اور روشن ضمیر عوام کا لاکھوں کی تعداد میں ملکی عظمت کے شہیدوں کے تاریخی جنازے میں شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مسلح افواج میں آپ کے بیٹے، حکیم، بہادر اور مدبر کمانڈر انچیف کی قیادت میں،  کے بغیر تیار ہیں۔

باشعور اور غیور ایرانی قوم نے دشمن پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی دشمن کے ظلم، جارحیت اور درندگی کے مقابلے میں، خاص طور پر مجرم امریکہ اور درماندہ صہیونی ریاست کے خلاف، مزید متحد ہو جاتی ہے اور مکمل باہمی ہم آہنگی، ہمدردی اور یکجہتی سے اپنے دشمنوں کو مایوس کر دیتی ہے۔

ایرانیوں کی یہ بے مثال طاقت دشمن کے حساب کتاب مدنظر نہیں رکھی گئی تھی، اسی لئے گذشتہ 47 سالوں میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے وہ مسلسل شکست کھا چکے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے مقدس دفاع کے دوران دنیا کو دکھا دیا کہ انہوں نے خالی ہاتھوں ـ مگر مضبوط الہی عزم کے ساتھ ـ اپنے دشمنوں پر فح حاصل کی، جبکہ آج نہ صرف مضبوط الہی عزم موجود ہے بلکہ وہ مقامی طور پر تیار کردہ جدید فوجی اور دفاعی ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہیں، جس کے ذریعے انہوں نے متجاوز دشمنوں کو دردناک جواب دیا ہے۔ اس کے اثرات اور نتائج، وسیع پیمانے پر خبروں کی سنسرشپ کے باوجود، دنیا کی نظروں سے اوجھل نہیں رہے، اور ہر روز دشمن کو ہمارے ديئے گئے تاریخی سبق کے نئے پہلو سامنے آ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ متجاوز امریکی حکومت خطے کے کینسر کے ٹیومر کو بچانے کے لئے گڑگڑا کر التجا کرنے پر اتر آنے پر مجبور ہو گئی اور وہ ایران کے مضبوط ارادے کو تسلیم کرتے ہوئے تصادم ختم کرنے کی خواہش کرنے لگی۔

عزیز ایرانی قوم! امریکہ اور صہیونی دشمن، جیسا کہ انہوں نے بار بار ثابت کرکے دکھایا ہے، کسی بھی قانونی، اخلاقی یا بین الاقوامی اصول کے پابند نہیں ہیں، اور جیسا کہ خطے میں ان کے سیاہ ماضی سے ظاہر ہوتا ہے، ان کے کسی بھی وعدے پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن اگر ان میں ذرہ برابر عقل ہو، تو حالیہ چند دنوں کی جنگ نے انہیں سکھا دیا ہے کہ: "اے مکھی! سیمرغ کا میدان تیری جولانیوں کی جگہ نہیں ہے"۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اب مکمل ہوشیاری کے ساتھ دشمنوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ اگر دوبارہ جارحیت ہوئی تو اس کا جواب کہیں زيادہ شدت سے دیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha