بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے زور دے کر کہا: امریکہ نے ایران پر حملہ کرکے مسلح افواج کے ہاتھ ہر قسم کے اقدام کے لئے کھول دیے ہیں۔
امریکہ کے جارحانہ حملے کے جواب میں میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کے جاری کردہ بیان کا متن پیام حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
امریکہ نے وحشی اور جارح صہیونی ریاست کی ہرممکن حمایت جاری رکھتے ہوئے اسلامی ایران کی خود مختاری کو پامال کرتے ہوئے، ہمارے ملک کے خلاف جنگ میں کود پڑا ہے اور ہماری مقدس سرزمین پر کھلم کھلا ۔
مجرم امریکہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس نے ہماری سرزمین پر حملہ کرکے ہماری مسلح افواج کے ہاتھ ـ اپنے ناجائز اور جارح بیٹے کو سزا دینے اور اپنے مفادات پر حملہ کرنے کے لئے ـ کھول دیئے ہیں اور ہم ان دونوں کے سزا دینے کے اپنے موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ