اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، میجر
جنرل ڈاکٹر محمد باقرینے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فورس کی "پیامبر
اعظم-19" مشقوں کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے
کہا: ہم خطے میں کسی قسم کی جھڑپ کے خواہاں نہیں ہیں،لیکن اگرکوئی واقعہ رونما ہؤا
اور جارحیت ہوئی تو اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کے خلاف پہلے سے کہیں زیادہ
بڑے پیمانے پر کاروائی کریں گے، مختصر یہ کہ خطہ مزید، پرامن نہيں رہ سکے گا۔
انھوں نے مزید کہا: جارح
سے ہمارا مطلب صرف صہیونی ریاست نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کی سلامتی اور امن و سکون
شدید خطرے سے دوچار ہوگا جنہوں نے اپنی فضائیں صہیونیوں کے سپرد کر دی ہیں اور انہیں
اپنی سرزمین میں اڈے دیئے ہیں۔
انھوں نے کہا: ہم ان ممالک
کو ایسا کرنے کی تجویز نہیں دیتے!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
