27 جون 2025 - 00:19
ایرانی پارلیمان نے IAEA کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا قانون عملدرآمد کے لئے حکومت کو ارسال کر دیا

مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے سربراہ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی IAEA کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا قانون، عملدرآمد کے لئے حکومت کو ارسال کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے سربراہ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم X پر لکھا ہے کہ آئی اے ای اے کے ساتھ ـ جو غیر قانونی صہیونی ریاست کے زرخرید کے طور پر کردار ادا کررہی ہے، ـ اس وقت تک  تعاون ممکن نہیں ہے جب تک کہ ہمارے ایٹمی مراکز کے تحفظ کی ٹھوس ضمانت نہ مل جائے۔

یاد رہے کہ بدھ 25 جون کو اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے 221 اراکین کے اکثریتی ووٹوں سے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا بل منظور کر لیا تھا۔

ووٹنگ میں ایک ووٹ نیوٹرل رہا، مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا اور 221 اراکین پارلیمان نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔

مجلس شورائے اسلامی سے منظوری کے بعد نگہبان کونسل  میں اس بل کا جائزہ لیا گیا اور اس نے اس کو اسلامی شریعت اور ملکی آئین کے منافی نہیں پایا اور اسے منظور کر لیا۔ جس کے بعد اسے عملدرآمد کے لئے حکومت کو ارسال کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha