26 جون 2025 - 21:30
امریکی وزیر دفاع اور جنرل کو سخت سوالات کا سامنا، صحافیوں سے تلخ کلامی

پینٹاگون میں آج امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ڈین کین کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے صحافیوں سے تلخ کلامی کی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | ایک صحافی نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف ڈین کین سے پوچھ لیا کہ کیا آپ پر اپنا مؤقف بدلنے کیلئے صدر ٹرمپ نے دباؤ ڈالا ہے۔

امریکی وزیر دفاع  نے دعوی کیا کہ امریکی افواج نے انتہائی مہارت سے اپنا مشن مکمل کیا، ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کیا گیا، کچھ امریکی چینل من گھڑت رپورٹ چلا رہے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع اور جنرل کو سخت سوالات کا سامنا، صحافیوں سے تلخ کلامی

انہوں نے کہا کہ  تنقید کرنے والے نہیں چاہتے کہ صدر ٹرمپ کامیاب ہوں، یہ لوگوں کا ذہن خراب کرتے ہیں، ٹرمپ پر تنقید کے لیے امریکی فوج کے آپریشن کو کم تر بنارہے ہیں، امریکا نے تاریخی کامیابی حاصل کی، آئی اے ای اے اور سی آئی اے کی رپورٹس میں بھی بتایا گیا کہ اسرائیلی اور امریکی حملے میں ایران ایٹمی تنصیبات کو نقصان ہوا، یہ نقصان کئی برس میں ختم ہوگا۔

پینٹاگون حکام کا دعوی تھا کہ قطر پر ایرانی میزائل حملوں کو امریکی افواج نے مہارت سے ناکام بنایا، ایران پر حملوں اور ایئر بیس پر ایرانی حملے ناکام بنانے میں امریکی فوج کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha