بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل پاسدار اسدی نے فارس نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہیڈکوارٹر کی کمانڈ میں شامل افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔
انھوں نے کہا: "الحمدللہ، ہم اپنی صلاحیتوں کے ساتھ، 100 فیصد تیار ہیں؛ البتہ، ہم جنگ شروع کرنے میں پہل نہیں کریں گے، لیکن اگر کوئی ہمارے ملک پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو ہم اسے فیصلہ کن جواب دیں گے۔ خدا کا شکر ہے کہ پچھلے 46 سالوں میں ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم ملک کے دفاع کے لیے 100 فیصد تیار ہیں۔"
انھوں نے ایران کے میزائلوں کی حد کو محدود کرنے کی ضرورت کے بارے میں کچھ یورپی ممالک کے ہرزہ سرائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ انہوں نے یہ کہہ کر فاش غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔"
انھوں نے مزید کہا کہ تجربے سے پتہ چلتا ہے کہ دشمنوں کے خلاف اسلامی جمہوریہ کی میزائل تسدیدی صلاحیت کا کردار فیصلہ کن رہا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل اسدی نے کہا: "اگر آپ نے دیکھا کہ دشمن 12 دن سے زیادہ نہیں ٹک سکے، تو یہ ہماری طاقت اور ہماری میزائل رینج کی وجہ سے تھا، اور جہاں تک ہمارے میزآئلوں کو جانا ہوگا، وہیں تک ان کی رینج بڑھا دی جائے گی۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ