بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے بدھ 2 جولائی کی شام، تہران کی امام خمینی(رح) عیدگاہ میں 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا: دشمنوں کی ہر جارحیت پر ہمارا جواب انتہائی تباہ کن ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا:
- ہمارے دشمن جان لیں کہ ان کے ہرغیر قانونی اقدام اور جارحانہ کاروائی پر ہمارا ردعمل بہت سخت ہوگا۔
- ایرانی عوام کے لئے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، جو ہؤا ہے اگر اس کی بیس گنا جارحیت بھی ہوئی تب بھی دشمنوں کے لئے ہمارا جواب پہلے سے زیادہ شدید اور تباہ کن ہوگا۔
- جرائم پیشہ صہیونی ریاست کی جارحیت کے مقابلے میں فتح رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی عوام اور مسلح افواج کو حاصل ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ