10 جون 2025 - 13:05
ملنے والی دستاویزات کی روشنی میں ایرانی میزائل پہلے سے بہتر طور پر صہیونی اہداف کو نشانہ بنائیں گے، کمانڈر انچیف سپاہ پاسداران

جنرل سلامی نے کہا: یہ ضرب، صہیونی ریاست کے بکھرے ہوئے جسم پر آخری ضرب نہیں ہوگی، یہ حق کی باطل پر حتمی فتح کی نوید دیتی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل ڈاکٹر حسین سلامی نے، صہیونیوں سے ہزاروں خفیہ جوہری دستاویزات حاصل کرنے کے لئے کامیابی کاروائی پر ایران کی وزارت اطلاعات کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے جوہری، فوجی، سلامتی اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق اہم ترین تزویراتی دستاویزات اور معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں وزارت اطلاعات کی عظیم کامیابی، انٹیلی جنس کے میدان میں "طوفان الاقصیٰ-2" کے مترادف ہے۔

جنرل سلامی نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے:

"یہ کارروائی ایک بار پھر اس گمراہ کن خیال اور دعوے پر خط تنسیخ کھینچ دیتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا علاقائی اثرورسوخ یا اس کی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی صلاحیت کمزور ہوئی ہے۔

وزارت اطلاعات کی اس مجرم ریاست پر جان لیوا ضرب اور مذکورہ دستاویزات کی بڑی مقدار کی محفوظ طریقے سے ملک میں منتقلی، اسلامی جمہوریہ ایران کی صہیونی ریاست کی گہرائیوں اور پوشیدہ پرتوں تک مکمل معلوماتی اطلاعاتی رسائی اور اثر و نفوذ کو ظاہر کرتی ہے۔

بے شک، یہ حساس معلومات غاصب صہیونی ریاست کے خاتمے کی کوششوں کو مزید مؤثر بناتی ہیں اور ایران کے میزائلوں کے نشانوں کو مزید درست کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔"

یہ ضرب، صہیونی ریاست کے بکھرے ہوئے جسم پر آخری ضرب نہیں ہوگی، بلکہ یہ حق کی باطل پر حتمی فتح کی نوید دیتی ہے؛ [یا یوں کہئے کہ "یہ آخری وار نہیں ہے، بلکہ باطل کے خلاف حق کی جیت کی خوشخبری ہے"]۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha