8 جولائی 2025 - 04:27
مقاومت نے شمالی غزہ میں کم از کم چھ صہیونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا + ویڈیوز

صہیونی ذرائع نے منگل کی صبح غزہ کے شمال میں "سکیورٹی حادثے" میں مقاومت کے مجاہدین کے حملوں میں اپنے کم از 6 جلادوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی فوجی شدید زخمی ہیں، کئی جھلس گئے ہیں اور یہ واقعہ خان یونس کے واقعات کی یاد دلا رہی ہے۔

واضح رہے کہ مقاومت کے مجاہدین نے اس حملے میں "ناحال بریگیڈ" کو نشانہ جس نے حال ہی میں اس علاقے کو [ان کے اپنے بقول] اپنے کنٹرول میں لیا تھا۔

صہیونی ذرائع نے کہا کہ شمالی غزہ میں افراتفری کی صورت حال ہے، شدید فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے اور کم از کم 10 فوجی زخمی ہوئے ہیں، اور فوجی ٹیمیں اپنے فوجیوں کو نجات دلانے کے لئے جہاں بھی جاتے ہیں انہیں القسام کے مجاہدین کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی اثناء میں صہیونیوں کے شہری دفاع نے خبر دی ہے کہ غزہ کے قریب واقع میزائل حملوں کے سائرن بج رہے ہیں؛ یہ میزائل غزہ سے آ رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا "ہدشوت بزمان" نے بھی اعلان کیا: جو کچھ ہم "سیکورٹی حادثے" کے بارے میں شائع کرتے ہیں، اس کا مقصد [نتنیاہو] کی کابینہ کے جھوٹے بیانات کو بے نقاب کرنا ہے جو غزہ میں ہونے والے واقعات کے بارے میں دیئے جا رہے ہیں؛ وقت آ گیا ہے کہ ہم حقیقت سے ـ بغیر کسی پردہ پوشی کے ـ آگاہ ہوجائیں۔

اسی دوران عرب ذرائع نے بھی فلسطینی مقاومت اور اسرائیلی فضائیہ کے درمیان جھڑپوں کی تصاویر جاری کی ہیں، جہاں اسرائیلی فوجی شمالی غزہ میں پھنسے ہوئے اپنے فوجیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع نے لکھا: ایک انتہائی دکھ بھری رات، غزہ پر حملے کے آغاز سے اب تک ہم نے جو کچھ دیکھا ہے اس کے برعکس۔ ہمارے سپاہیوں کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جا رہا ہے اور وہ جل رہے ہیں۔

ان ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی کہ اسرائیلی وزیر اعظم "بنیامین نتنیاہو" اور امریکی صدر کے خصوصی ایلچی مغربی ایشیا "اسٹیون ویٹکاف" کے درمیان ملاقات منسوخ ہو گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha