اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | پاکستانی ذرائع نے ترجمان محکمہ داخلہ کے حوالے سے لکھا:
- پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکریننگ کا عمل یقینی بنایا جائے گا جبکہ سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس فوری طلب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
- عید کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ضرورت کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کی اجازت دے دی گئی ہے۔
- مویشی منڈیوں کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ وہ صرف شہر کی حدود سے باہر منظور شدہ مقامات پر قائم کی جائیں گی اور ان میں سیکیورٹی عملہ تعینات کیا جائے گا۔ مقررہ مقامات کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔
- کسی بھی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی کھالیں وصول کر سکیں گے۔
- عید نماز کے تمام اجتماعات میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمرے، واک تھرو گیٹس اور ہر فرد کی اسکیننگ کی ہدایت دی گئی ہے۔
- اجتماعات کے دوران پنجاب ساؤنڈ سسٹمز (ریگولیشنز) ایکٹ 2015 کا سختی سے نفاذ کیا جائے گا اور فرقہ وارانہ یا قابل اعتراض تقاریر کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ:
- حساس مقامات کے گرد حساس اداروں کے اشتراک سے سرچ آپریشن مکمل کیے جائیں۔
- عید گاہوں کے قریب پارکنگ کے مناسب انتظامات اور شہروں میں ٹریفک ڈائیورژن پلان بنایا جائے۔
- ہسپتالوں میں ضروری ادویات، عملے اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔
- محکمہ صحت، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 ہائی الرٹ پر رہیں۔
- ضلعی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کمیٹیوں کے اجلاس بلائے جائیں۔
واضح رہے کہ پنجاب بھر میں اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے اور فورتھ شیڈولرز کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ تمام اضلاع کو پابند کیا گیا ہے کہ کنٹرول رومز قائم کر کے انہیں محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کریں۔ عوامی تفریحی مقامات، عید بازاروں اور فوڈ آؤٹ لیٹس پر بھی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانے کیلئے جامع ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دشمن کے ناپاک عزائم کے تناظر میں اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے اور تمام اضلاع میں خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے کر اس پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان کو فعال رکھا جائے اور پولیس و انتظامیہ فیلڈ میں متحرک رہے۔
آپ کا تبصرہ