29 اکتوبر 2024 - 07:41
صہیونی حملوں نے ایرانی تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچایا ہے، یواین انڈر سیکریٹری

انڈر سیکریٹری اقوام متحدہ نے ایران پر صہیونی جارحیت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا: مشرق وسطی کو کشیدگی میں اضافے کرنے والی ایک نئی حرکت کا سامنا تھا اور اسرائیل نے 26 اکتوبر کو اعلان کیا کہ اس نے ایران کی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیل نے پہلی بار ایران پر براہ راست حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور دعوی کیا ہے کہ یہ ایرانی حملے کا جواب تھا۔ اسرائیل کے بہت سارے میزائل ایران کے ايئر ڈیفنس نے مار گرائے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، انڈر سیکریٹری اقوام متحدہ خالد محمد الخیاری نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا:

ایران نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں اس کے چار فوجی اہلکار اور ایک عام شہری اس حملے میں جان بحق ہوگئے ہیں ان حملوں نے ایرانی تنصیبات کو بہت معمولی سا نقصان پہنچایا ہے۔

 ہمیں تمام محاذوں میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کی ضرورت ہے ایسے میں اسرائیل کا حملہ اور ایران کے ساتھ کاروائیوں کا تبادلہ مزید کشیدگی کا باعث بن رہا ہے۔

میں سیکریٹری جنرل کی طرح، کشیدگی کو ہوا دینے والے کسی بھی اقدام کی مذمت کرتا ہوں، ان اقدامات کو رک جانا چاہئے۔ فریق مقابل کے صبر کو آزمانے فریقین کی طرف سے دھمکی آمیز جملوں اور دیگر اقدامات کو رکنا چاہئے اور سب کو خطے کے استحکام کے لئے کام کرنا چاہئے۔

گذشتہ ایک سال کے دوران مشرق وسطی کے عوام کو بڑے مصائب جھیلنے پڑے ہیں۔ غزہ میں خرابکاریاں اور کشت و خون ناقابل تصور ہیں، عام شہری ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، گھرانے ایک دوسرے سے الگ ہو چکے ہیں اور ان میں سے بہت ساروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

لبنان میں جنگ جاری ہے، دو دنوں میں 28 لبنانی نہتے شہری قتل ہوئے ہیں، اسرائیل بیروت اور باقی علاقوں پر بم گرا رہا ہے اور حزب اللہ نے پہلی بار اسرائیلی نوآبادیوں کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ ہم تمام فریقوں سے جنگ ختم کرنے اور مستقل جنگ بندی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110