سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صہیونی ریاست کے جرائم اور مسلح افواج کے سینیئر کمانڈروں کی شہادت کے بعد، معرکہ وعدہ صادق-3 کے بارے میں ایک بیان جاری کیا۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صہیونیوں کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں مسلح افواج کے سینیئر کمانڈروں اور شریف ایرانی عوام کی شہادت کے بعد وعدہ صادق-3 آپریشن کی انجام دہی کے بارے میں ایک بیان جاری کیا:
بیان کا متن حسب بذل ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
"وَسَیَعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَیَّ مُنْقَلَبٍ یَنْقَلِبُونَ؛
اور عنقریب وہ ظالم لوگ جان لیں گے کہ وہ کس انجام کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں"۔ (شعراء- 227)
دہشت گرد، سفاک اور طفل کُش صہیونی ریاست کے نے آج (13 جون 2025) صبح اسلامی ایران کے بعض علاقوں پر جارحیت کا ارتکاب کیا، اور یہ جارحیت مسلح افواج کے متعدد اعلیٰ کمانڈروں، ممتاز سائنسدانوں اور معصوم شہریوں—خاص طور پر مظلوم بچوں—کی شہادت پر منتج ہوئی۔ اس مجرمانہ کارروائی کے جواب میں، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے—جو ایرانی قوم کا دفاعی اور جارحانہ بازو ہے—اللہ کی قدرت کے سہارے، مسلح افواج کے کے کمانڈر انچیف امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی دانشمندانہ قیادت، اور عظیم ایرانی قوم کے متحدہ مطالبے اور حمایت کے ساتھ، "وعدۂ صادق 3" آپریشن کے تحت غاصب صہیونی ریاست کے درجنوں فوجی اہداف، کمانڈ سنٹرز، اور ہوائی اڈوں کو مبارک شبِ عید غدیر کے موقع پر "یا علی بن ابی طالب (ع)" کے مقدس پاس کوڈ کے ساتھ، نشانہ بنایا۔
اس آپریشن کی تفصیلات سپاہ پاسداران کے اگلے بیانات میں ملت شریف ایران کی خدمت میں پیش کی جائیں گی۔
تعلقات عامہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
یاد رہے کہ میزائلوں کا تبادلہ جاری ہے اور تل ابیب کو شہر ارواح کا نام دیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ