بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
"إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ؛
بے شک ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں۔" (السجدہ-22)
ایران کی عظیم قوم کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ظالم صہیونی ریاست کی فوج نے اپنی جارحیت اور اسلامی ایران کے خلاف بداعمالیاں جاری رکھی ہیں۔ اس نے اپنی دہشت گردانہ فطرت کو ایک بار پھر عوام کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اور امام زمانہ(علیہ السلام) کے تین خفیہ سپاہیوں اور مجاہد جاسوس کمانڈروں ـ شہید محمد کاظمی، حسن محقق اور محسن باقری ـ کی شہادت کے ذریعے ظاہر کیا ہے۔
سپاہ پاسداران کے فضائی دستوں کے جنگجوؤں نے، دہشت گرد ریاست کے جرائم کے جواب میں، میزائل حملے کی ایک نئی لہر کے ذریعے اسرائیل کے جاسوسی مراکز کو "وعدہ صادق-3" کے تیسرے مرحلے میں نشانہ بنایا ہے۔
اس مجرم ریاست کے حامیوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اس جعلی ریاست کے اہم اہداف کے خلاف موثر اور منظم کارروائیاں اس کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔
"وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ؛
اور مدد صرف اللہ کی طرف سے ہے، جو غالب اور حکمت والا ہے۔ (آل عمران- 126)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ