21 اپریل 2025 - 15:48
ویڈیو | اگر سوچتے ہو کہ ایران جنگ کی صلاحیت نہیں رکھتا تو تم غلطی پر ہو، امریکی کرنل

ایک ریٹائرڈ امریکی کرنل کا کہنا تھا کہ اگر تم سوچتے ہو کہ ایران جنگ کی صلاحیت نہیں رکھتا تو تم غلطی پر ہو۔ ایران صرف ایک دن میں پورے اسرائیل کو مٹی کا ڈھیر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ

کسی نے خوب کہا کہ "اگر دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت سے واقف نہ ہوتے تو وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے بے چین نہ رہتے"۔ 

اینکر: اس سے واضح ہوتا ہے کہ ایران بالکل کمزور ہے اور کچھ بھی نہیں کرتا۔ آپ دنیا میں کس ملک کو جانتے ہو جس کا سفارتخانہ دوسرے ملک میں تباہ ہوجائے، اور اس کے دارالحکومت میں صدر کے حلف اٹھانے کے دن دہشت گردانہ کاروائی انجام پائے لیکن کسی کے خلاف جنگ کے میدان میں نہ اترے؟ یہ وہی کام تھا جو ایران نے نہیں کیا، کیونکہ اس کے پاس کچھ کرنے کی طاقت نہیں ہے۔

کرنل میک گریگور (Col. Douglas Macgregor): رکو رکو، زیادہ روی نہ کرو! یہ قاعدہ جو تم نے بیان کیا بنیاد ہی سے غلط ہے۔

اینکر: اس کا کونسا حصہ؟

کرنل میک گریگور: غلط اندر غلط اندر غلط،

ایران لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا؟

شاید تم نے ایران پر صحیح نظر نہیں ڈالی۔ ایران کا میزائل آرسنل بہت عظیم ہے۔ ایران صرف ایک دن میں پورے اسرائیل کو مٹی کا ڈھیر بنا سکتا ہے۔

وہ میدان جنگ میں اترنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کئی بار جنگ سے پرہیز کرنے کی کوشش کی اور میں نے ہزار بار یہ بات کہہ دی ہے۔

مشرق وسطی میں کوئی بھی ـ امریکہ اور اسرائیل کے سوا ـ جنگ کا خواہاں نہیں ہے۔ بات اتنی ہی سادہ ہے، کوئی بھی اس خطے میں نہیں لڑنا چاہتا۔

غلط اندازے مت لگاؤ، یہ کہ کوئی فیصلہ کرتا ہے کہ کچھ نہ کرے، اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ وہ کمزور ہے۔

اس وقت اصل سوال یہ ہے کہ ایسی کونسی چیز بیچ میں ہے حو اگلے دنوں میں ان کو جنگ نہ کرنے کے اپنے عزم سے روک سکتی ہے [اور انہیں جنگ کرنے کے لئے پر عزم بناتی ہے؟] جبکہ کہا گیا ہے کہ "جناب نیتن یاہو کی فرمائش کے مطابق" "انہیں خوش کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ایران کو لییبایا جائے [اور لیبیا کی طرح نیست و نابود اور ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے]۔" جبکہ ہم جانتے ہیں کہ لیبیا میں کیا المیہ رونما ہؤا۔ لہذا تم یہ تصور نہ کرو کہ وہ [ایرانی] بے بس ہیں۔ یہ [امریکی] وہی لوگ ہیں جو کہتے تھے کہ روسی بے بس ہیں اور ہم نے بھی برسہا برس تک روسیوں کو خوار سمجھا اور خوار کیا اور ہم نیٹو کو مشرق کی طرف پھیلا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha