یمن کی مقاومت
-
انصاراللہ:عرب ممالک غزہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے غزہ پر صہیونی حکومت کے نئے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت کے حوالے سے یمن کے مؤقف پر زور دیا ہے۔
-
یمن کا بڑا فوجی آپریشن: تعز اور لحج کے 10 علاقوں کا کنٹرول حاصل، سعودی حمایت یافتہ 12 فوجی ڈویژن تباہ یا پسپا
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے تعز اور لحج کے دو صوبوں میں ’’واللہ من ورائہم محیط‘‘ کے نام سے فوجی آپریشن کیے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 7 ہزار 100 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے 10 علاقوں کو محفوظ بنا لیا گیا، جبکہ سعودی حمایت یافتہ فورسز کے 12 فوجی ڈویژن تباہ کر دیے گئے یا انہیں مقررہ علاقوں سے پسپا ہونے پر مجبور کر دیا گیا۔
-
یمن میں سعودی محاذ بکھر گیا؛ صنعا کے ہاتھوں امریکی اسلحے کا بڑا ذخیرہ قبضے میں، واشنگٹن برہم
جنوبی یمن میں سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کی بڑے پیمانے پر پسپائی کے بعد یمنی فورسز نے ساحلی علاقوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے جدید امریکی فوجی گاڑیاں اور اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا۔
-
باب المندب کا مکمل انتظام یمنی عوام کی تاریخی کامیابی ہے، یمنی عہدیدار
یمن کی سیاسی کونسل کے رکن حزام الاسد نے باب المندب کی سلامتی یقینی بنانے اور اس آبی گزرگاہ کا مکمل انتظام یمنی افواج کے ہاتھ میں ہونے کو یمنی عوام کی تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت سے بین الاقوامی بحری آمدورفت کے تحفظ میں مدد ملے گی اور یمن کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے منصوبوں کو شکست ہوئی ہے۔
-
یمنی فتوحات اور سعودیوں کے جنگی جرائم
یمن میں میدانی شکستوں کے بعد آل سعود کی فضائی جنونیت
سعودی عرب نے باب المندب کے ساحلی پٹی سے اپنے دسوں ہزار اجرتی لڑاکوں کی پسپائی کے بعد، الحدیدہ کے ہوائی اڈے اور یمن کی اہم تنصیبات سے شکست کا بدلہ لیا!
-
سعودی عرب کی یمن کے 4 صوبوں پر 72 فضائی حملے، شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا الزام
سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے چار صوبوں پر 72 فضائی حملے کیے ہیں۔ یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق، ان حملوں میں صعدہ، تعز، لحج اور الجوف کے شہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
-
یمن کی سعودی عرب کو وارننگ: صنعا میں جو بوئیں گے، ریاض میں وہی کاٹیں گے!
یمنی عہدیدار عبدالملک العجری نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ یمن کے خلاف اس کے اقدامات الٹا اسی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے، کیونکہ یمن کا جغرافیہ بے رحم ہے اور بحران کو مزید ہوا دینے سے ریاض کی سلامتی اور معیشت پر شدید دباؤ بڑھے گا۔
-
یمن کے عدن، لحج اور الجوف میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کے ٹھکانوں پر شدید میزائل اور ڈرون حملے
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ عدن، لحج اور الجوف میں سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے ٹھکانوں اور اجتماعات کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں افراد ہلاک ہوئے۔
-
یمن کا عدن میں سعودی افسران کے اجتماع پر حملہ
یمن کے ایک فوجی ذریعے نے صوبہ عدن کے جبل حدید کیمپ میں سعودی عرب کے متعدد فوجی افسران کے اجتماع کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔
-
یمنی افواج نے سعودی عرب کے خالد ایئرپورٹ اور ریاض کا مالیاتی مرکز نشانہ بنایا
یمن کی مسلح افواج نے (منگل) سعودی عرب کی جارحیت اور یمنی عوام کے خلاف مسلسل جرائم کے جواب میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے چار فوجی کارروائیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کارروائیوں میں سعودی عرب کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض میں مشرق سے مغرب جانے والی تیل کی پائپ لائن کے متعدد پمپنگ اسٹیشنز، بقیق میں آرامکو کمپنی، المضاربہ اور رأس العارہ میں فوجی اجتماعات اور ریاض کا مالیاتی مرکز نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
-
مصر: سعودی عرب کی فوجی مدد صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے، یمن سے لڑائی کا کوئی ارادہ نہیں
مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے سعودی عرب کی فوجی حمایت کے حوالے سے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاہرہ کی یہ مدد صرف ریاض کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ہے۔ مصری فوجی سعودی عرب کی سرحدوں سے آگے نہیں بڑھیں گے اور یمن کے ساتھ کسی قسم کی لڑائی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
-
حملات سعودی برای شکستن ارادے یمنیوں اور انہیں تسلیم کرانے کی کوشش ہے، انصاراللہ
انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد الفرح نے صنعا اور شہری تنصیبات پر سعودی عرب کے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد یمنی عوام پر دباؤ بڑھانا اور ان کی زندگی و روزگار کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا ہے۔ ان کے بقول، سعودی عرب بارہ سالہ جنگ اور محاصرے کے باوجود یمنی عوام کو جھکانے میں ناکام رہا ہے۔
-
یمن کا سعودی عرب کو بڑا انتباہ: مزید حیران کن حملے تیار، جارحیت اور محاصرے پر جلد پچھتانا پڑے گا
شصنعا حکومت کی قومی کمیٹی برائے امورِ اسرا کے سربراہ عبدالقادر المرتضیٰ نے خبردار کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے پاس ایسی نئی کارروائیاں تیار ہیں جو سعودی فوج کو حیران کر دیں گی اور ریاض کو اپنی جارحیت اور محاصرے پر پچھتانے پر مجبور کر دیں گی۔
-
سعودی جنگی طیاروں کی صنعا پر بمباری
سعودی جنگی طیاروں نے منگل کی علی الصبح یمن کے دارالحکومت صنعا کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
-
سعودی عرب کی یمن پر 24 گھنٹوں میں 91 فضائی اور میزائل حملے
یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر 91 فضائی اور میزائل حملے کیے، جن میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
-
یمن کے سعودی عرب کے اندر حملوں کا دائرہ وسیع؛ آرامکو کی تنصیبات سے ریاض کے معاشی مراکز تک نشانہ
یمنی مسلح افواج کے سعودی عرب کے اہم معاشی مراکز پر حملوں سے ملک میں سرمایہ کاری کے تحفظ کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے، جبکہ یمن نے مزید حساس فوجی، مالی اور سیاحتی مراکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔
-
الحوثی: صحافیوں پر حملہ سعودی حکومت کی جابرانہ فطرت کا عکاس ہے
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے سعودی عرب پر یمنی صحافیوں کو دانستہ نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد شہریوں کے قتلِ عام کی حقیقت دنیا سے چھپانا ہے۔
-
یمن: ہمارے بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، سعودی حکومت دردناک جواب کے لیے تیار رہے
یمن کی حکومت نے سعودی عرب کی جانب سے شہریوں کے خلاف جاری حملوں اور تعز کے ایک بازار میں بڑے پیمانے پر قتلِ عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کو شرم ناک قرار دیا ہے۔ یمنی حکام نے خبردار کیا ہے کہ دشمن کو اپنے جرائم کی سزا بھگتنا ہوگی۔
-
آل سعود کا زوال عنقریب
درجنوں شامی دہشت گرد یمن میں جنگ کے لئے بھیجے گئے ہیں، روئٹرز
خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ہفتوں میں درجنوں شامی دہشت سعودی فوجیوں اور یمن میں سعودی اجرتی گماشتوں کی تربیت کے لئے سعودی عرب بھیجے گئے ہیں۔
-
یمن کی مسلح افواج کی مأرب شہر کے شمال مغربی دروازے تک پیش قدمی
حزبِ اصلاح سے وابستہ فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد یمن کی مسلح افواج نے ضلع رغوان کے بیشتر علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا۔
-
اقوام متحدہ کی امریکہ نوازی؛
صنعاء نے اقوام متحدہ کا منافقانہ کردار طشت از بام کر دیا
یمن کی قومی نجاتِ حکومت نے اقوام متحدہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ تعز اور دیگر صوبوں میں عوام کی تکالیف سے فائدہ اٹھا کر انسانی امداد کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمنی حکومت نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کے کچھ مقامی ملازمین کو دشمن ملکوں (امریکہ، اسرائیل) کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے، اور گرفتار افراد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے لئے جاسوسی میں ملوث ہیں۔
-
یمن میں سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا گیا
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے سعودی عرب کا ایک مسلح جاسوس ڈرون ’’ونگ لونگ 2‘‘ مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔
-
یمن: تعز میں مسجد پر سعودی فضائی حملے کی مذمت، مقدس مقامات کی بے حرمتی کا اصل ذمہ دار سعودی نظام ہے
یمن کے قومی انسانی حقوق کمیشن نے تعز صوبے کے ضلع حَیفان کے علاقے جاشع میں ایک مسجد پر سعودی عرب کے فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔
-
یمن کا سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ اور فوجی ٹھکانوں پر حملہ
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ، خمیس مشیط ایئر بیس اور مختلف علاقوں میں سعودی فوجی اہلکاروں کے اجتماعات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
-
شیخ المعتوق کو سزائے موت کا حکم، اہلِ بیتؑ کے پیروکاروں کے خلاف صہیونی جنگ کا عربی لبادہ: شیخ عادل الشعلة
خلیج فارس کے خطے میں اہلِ بیتؑ کے پیروکاروں کے خلاف جاری جنگ دو فرقوں کے درمیان تصادم نہیں بلکہ شیعوں کے خلاف ایک سیاسی مہم ہے، جس میں تفرقہ پھیلانے اور بالادستی حاصل کرنے کے لیے فرقہ واریت کو صہیونی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
-
یمن کا باب المندب کی جانب سعودی حمایت یافتہ فورسز کی پیش قدمی ناکام بنانے کا اعلان
یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے حمایت یافتہ فوجی دستوں کی جانب سے آبنائے باب المندب کی طرف پیش قدمی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ اس کارروائی میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
-
یمن: سعودی عرب اور اس کے جرائم کے مالی معاونت کرنے والے مراکز کو دردناک جواب دیں گے
یمن کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے جرائم کا سلسلہ جاری رہا تو یمنی فوج سعودی عرب اور ان جرائم کی مالی معاونت کرنے والے مراکز کو دردناک جواب دے گی۔
-
یمن کی کارروائیوں کے بعد ریاض ایئرپورٹ کی 94 فیصد پروازیں منسوخ
بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کے نتیجے میں سعودی عرب کی فضائی صنعت مفلوج ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
-
بھاگنے والے اجرتیوں پر سعودی بمباری
سعودی طیاروں نے اپنے ہی اجرتیوں پر بمباری کر دی؛ لحج میں یمنی فوج کی اہم پیشقدمی
یمن کی مسلح افواج نے حالیہ دنوں میں صوبہ لحج کے شمالی علاقوں میں ریاض کے اجرتی مسلح ملیشیاؤں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں یمنی فوج نے المقاطره کے علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور تعاقب و مقابلے کی کارروائیاں 'طور الباحه' تک جاری رکھی ہیں۔ اس پیش رفت سے یمنی فوج صوبائی مرکز سے صرف 80 کلومیٹر اور عدن شہر سے 110 کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی ہے، جو ریاض سے وابستہ نام نہاد 'حکومت' کے لئے ایک سنگین دھچکا ہے۔
-
سعودی جارحیت کے یمنی جوابات
یمن: ریاض سے منسلک نام نہاد حکومت کا ہیڈکوارٹر 'المعاشیق محل' میزائل کا نشانہ بنا
یمن کی فوج نے دو بیلسٹک میزائلوں سے عدن شہر کے ہوائی اڈے اور ریاض سے منسلک نام نہاد حکومت کے صدارتی محل کو نشانہ بنایا۔