اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے خلاف 91 فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں۔
یحییٰ سریع کے مطابق، ان حملوں میں یمن کے صوبوں صعدہ، تعز، حجہ، حدیدہ، الجوف اور لحج کے شہری علاقوں اور غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان حملوں کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ کشیدگی کے نئے دور کے آغاز سے اب تک یمن پر سعودی عرب کے فضائی اور میزائل حملوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 460 تک پہنچ گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ