13 نومبر 2026 - 19:48
یمن کا عدن میں سعودی افسران کے اجتماع پر حملہ

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے صوبہ عدن کے جبل حدید کیمپ میں سعودی عرب کے متعدد فوجی افسران کے اجتماع کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے ایک فوجی ذریعے نے جمعہ کے روز سرکاری خبر رساں ایجنسی «سبأ» کو بتایا کہ صوبہ عدن میں واقع جبل حدید کیمپ میں سعودی عرب کے متعدد افسران کے اجتماع کی جگہ پر حملہ کیا گیا ہے۔

اس فوجی ذریعے نے حملے میں ممکنہ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اس سے قبل بھی خبر رساں ذرائع نے عدن میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنے جانے کی اطلاع دی تھی۔

جنوبی یمن میں حالیہ فوجی پیش رفت سے ظاہر ہوٓتا ہے کہ سعودی عرب سے وابستہ فورسز اور ریاض کی حمایت یافتہ حکومت کے اتحادی اہلکاروں کے ٹھکانوں پر میزائل حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha