شہید رہبر امام خامنہ ای
-
ہندو رہنما سوامی سارنگ کا رہبر معظم کے نام تعزیتی خط؛ رہبر شہید کو انسانیت، حق اور استقامت کی علامت قرار دیا
گلوبل پیس فاؤنڈیشن (SSSGPF) کے بانی، شری سوامی سارنگ نے شہید رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہای کی شہادت پر رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہای اور اسلامی جمہوریہ کے نام الگ الگ تعزیتی خطوط ارسال کرتے ہوئے ایرانی قوم کے ساتھ گہرے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
-
کربلا میں نائجیریہ کے طلبہ سے ملاقات؛
شیخ زکزاکی: شہادت راہِ حق کو مزید زندہ کرتی ہے، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی شہادت سے ان کے نظریات مزید پائیدار
اسلامی تحریک نائجیریہ کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے کربلائے معلیٰ میں نائجیریہ کے طلبہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ دشمن یہ سمجھتے ہیں کہ دینی شخصیات کو شہید کرکے حق کے راستے کو ختم کیا جا سکتا ہے، جبکہ شہادت ہمیشہ الٰہی اہداف کو مزید زندہ اور مؤثر بناتی ہے۔
-
نجف میں علما کی موجودگی میں شہید رہبر کی یاد میں تعزیتی تقریب منعقد
نجف اشرف میں حضرت امام سجادؑ کی شہادت کی سالگرہ کے موقع پر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے نمائندہ دفتر کی جانب سے ’’شہیدِ امت کے قائد‘‘ کے عنوان سے ایک تعزیتی و یادگاری تقریب منعقد کی گئی۔
-
ملک اب بھی جنگی حالات سے دوچار ہے:میجر جنرل صفوی
شہید رہبرِ انقلاب کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کمانڈر کے مشیر میجر جنرل سید یحییٰ رحیم صفوی نے کہا کہ ایران اب بھی جنگی حالات سے دوچار ہے اور تمام اداروں کو مکمل تیاری برقرار رکھنی چاہیے۔
-
ہم آبنائے ہرمز کی حفاظت کریں گے، انتقام ایران کا بنیادی مسئلہ ہے
،بجنورد میں شہید رہبرِ انقلاب کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کمانڈر کے مشیر، میجر جنرل محسن رضائی نے شمالی خراسان کے عوام کی جانب سے تشییع اور تعزیتی تقریبات میں بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
-
عراقیوں کا امامِ شہید کو الوداع کہنے کا عظیم الشان منظر اور امریکی سازشوں کی ناکامی
عراقی ذرائع اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نجف اور کربلا میں امامِ شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں لاکھوں افراد کی شرکت نے نہ صرف خطے میں مزاحمتی قوتوں کے اثر و رسوخ کو اجاگر کیا بلکہ اسے امریکہ کے لیے ایک واضح سیاسی پیغام بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
-
مسلح افواج ایران کے امن و سکون کی محافظ ہیں
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران کے خلاف دھمکیوں کے ردِعمل میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ملک کے امن و سکون کی نگہبان ہیں۔
-
عراق میں ایران کے سفیر کا رہبر شہید کی تشییع میں تعاون پر عراقی عوام اور حکومت کا شکریہ
عراق میں ایران کے سفیر محمد کاظم آل صادق نے ایک پیغام میں رہبرِ انقلاب کے جنازے کی تقریبات میں شرکت اور انتظامات پر عراقی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
-
شہید رہبر انقلاب کی عظیم الشان تشییع ایران کی قوت کی علامت ہے:یمنی سفیر
یمن کے سفیر ابراہیم الدیلمی نے کہا ہے کہ حالیہ عظیم الشان تشییع نے ایران کی تنظیمی صلاحیت اور قومی یکجہتی کو نمایاں کیا ہے۔
-
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نے ایک نئی تحریک کو جنم دیا:یمنی مصنف
یمنی مصنف اور سیاسی کارکن محمد الموشکی نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے ذریعے اسلامی نظام کو گرانے کی کوشش ناکام رہی اور اس واقعے نے ایک نئی انقلابی تحریک کو جنم دیا، جس نے سابقہ انقلاب کو مزید تقویت بخشی۔
-
-
کاظمین میں شہید رہبرِ انقلاب کے اہلِ خانہ کے پیکروں کی آمد
عراق کے شہر کاظمین میں بدھ 8 جولائی کی صبح اسلامی انقلاب کے شہید رہبر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے اہلِ خانہ کے پیکروں کو حرمِ امامینؑ لایا گیا۔
-
نجف کے گورنر: شہید رہنما کی آخری رسومات میں 25 لاکھ افراد نے شرکت کی
نجف کے گورنر یوسف مکی کنّاوی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے شہید رہنما آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں تقریباً 25 لاکھ عراقی شہریوں نے شرکت کی۔
-
اسلامی انقلاب کے شہید رہنما کی آخری رسومات میں اہلِ نجف کی بھرپور شرکت
عراق کے مقدس شہر نجف میں آج اسلامی انقلاب ایران کے شہید رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
-
کربلا میں ایرانی قونصل جنرل نے شہید رہنما کی آخری رسومات کی تفصیلات بیان کر دیں
کربلا میں ایران کے قونصل جنرل جعفر صفری نے عراق میں شہید ایرانی رہنما کی آخری رسومات کے انتظامات اور شیڈول سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایک مذہبی یا قومی تقریب نہیں بلکہ ایک اہم علاقائی اور سیاسی اہمیت کا حامل موقع بھی ہے۔
-
شہیدرہبرکا جسدِ مبارک لے جانے والا طیارہ نجفِ اشرف پہنچ گیا
شہیدرہبر آیت اللہ خامنہ ای کا جسدِ مبارک لے جانے والا خصوصی طیارہ آج رات نجفِ اشرف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا، جہاں اس کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
-
-
-
سی این این کی ایرانی سوگواروں کے عظیم اجتماع پر رپورٹ
سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں تہران میں منعقد ہونے والی ایک تشییعی تقریب کے دوران ایرانی سوگواروں کی بڑی تعداد کی موجودگی کا ذکر کیا۔
-
لاکھوں عراقی شہید رہبر کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لیے بے تاب:الجزیرہ
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا میں منعقد ہونے والی تشییعی تقریب کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔
-
خطے میں طاقت کا توازن ایران اور مزاحمتی محور کے حق میں بدل گیا ہے:قطری میڈیا
قطری ویب سائٹ عربی 21 نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے بعد خطے میں طاقت کا توازن ایران اور مزاحمتی محور کے حق میں تبدیل ہوا ہے اور ایران کا علاقائی اثر و رسوخ پہلے کے مقابلے میں مزید مضبوط ہوا ہے
-
شہید رہبر کی تشییع کا واضح پیغام،شہداء کے خون کا سودا نہیں ہو سکتا
لبنانی نشریاتی ادارے المیادین کے تجزیہ کاروں نے اپنے تبصروں میں کہا ہے کہ تشییعی تقریب میں عوام کی بڑے پیمانے پر شرکت نے ایک واضح سیاسی پیغام دیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
-
یمنی وفد: شہید امام کے خون سے مزاحمت کا عزم آخری کامیابی تک مزید مضبوط ہوگا
،یمن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے، جو تہران میں منعقدہ تشییعی تقریب میں شریک تھا، اپنے بیان میں کہا کہ شہید امام سید علی خامنہ ای کے خون سے مزاحمتی قوتوں کے عزم کو مزید تقویت ملے گی اور یہ جدوجہد اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی۔
-
مقتدیٰ صدر کی اربعین زائرین سے شہید امام کی تشییعی تقریب میں شرکت کی اپیل
عراق میں تحریکِ صدر کے سربراہ مقتدیٰ صدر نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے امتِ مسلمہ، بالخصوص اربعینِ حسینی کے زائرین سے اپیل کی کہ وہ شہید امام کی تشییعی تقریب اور آخری رسومات میں شرکت کریں۔
-
جنرل قاآنی کی شہید رہنما کی تشییعی تقریب میں شرکت
ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر سردار اسماعیل قاآنی نے شہید رہنما کی تشییعی تقریب میں شرکت کی۔
-
برطانوی میڈیا میں تہران میں ہونے والی بڑی عوامی شرکت کی بھرپور کوریج
انگریزی زبان کے عالمی میڈیا اداروں نے پیر کے روز تہران میں ہونے والی ایک بڑی تشییعی تقریب میں عوام کی وسیع شرکت کو نمایاں طور پر رپورٹ کیا۔
-
یمنی رہنما کا خراجِ عقیدت: شہید امام سید علی خامنہ ای امتِ مسلمہ کے زندہ ضمیر تھے
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے نائب صدر محمد صالح النعیمی نے کہا ہے کہ شہید امام سید علی خامنہ ای امتِ مسلمہ کے زندہ اور آزاد ضمیر کی علامت تھے
-
میکسیکو میں شہید رہبر انقلاب کی یاد میں تعزیتی تقریب منعقد
میکسیکو سٹی میں شہید ایرانی رہنما کی یاد میں ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایران کے سفیر، مقامی مسلمانوں اور ایران سے اظہارِ یکجہتی کرنے والے افراد نے شرکت کی۔
-
شہید رہبر انقلاب کا فکری راستہ سید مجتبی خامنہ ای کی قیادت میں جاری رہے گا:حزب اللہ
لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے سینئر رہنما اور پارلیمانی رکن علی فیاض نے کہا ہے کہ شہید امام سید علی خامنہ ای کی الوداعی تقریب میں لاکھوں افراد کی شرکت ان کے فکر اور نظریات سے مضبوط وابستگی کا اظہار ہے۔