6 جولائی 2026 - 15:09
مآخذ: ابنا
شہید رہبر کی تشییع کا واضح پیغام،شہداء کے خون کا سودا نہیں ہو سکتا

لبنانی نشریاتی ادارے المیادین کے تجزیہ کاروں نے اپنے تبصروں میں کہا ہے کہ تشییعی تقریب میں عوام کی بڑے پیمانے پر شرکت نے ایک واضح سیاسی پیغام دیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،لبنانی نشریاتی ادارے المیادین کے تجزیہ کاروں نے اپنے تبصروں میں کہا ہے کہ تشییعی تقریب میں عوام کی بڑے پیمانے پر شرکت نے ایک واضح سیاسی پیغام دیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

المیادین کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ تقریب میں وسیع عوامی شرکت نے داخلی یکجہتی اور قومی ہم آہنگی کی عکاسی کی، جس کے اثرات سیاسی اور سفارتی سطح پر بھی نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں داخلی اتحاد نے اجتماعی شعور کو مضبوط کیا ہے، جو ان کے بقول سیاسی فیصلوں اور مذاکراتی عمل میں بھی نظر آتا ہے۔

المیادین کے تجزیہ کاروں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران کے حوالے سے امریکہ کی بعض حکمت عملیوں اور میڈیا بیانیے سے متعلق اندازے عملی طور پر درست ثابت نہیں ہوئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha